190 ملین پاؤنڈکیس :بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کرنے کی استدعا
عدالت سے گزشتہ سماعت پر بھی کیس جلد مقرر کرنے کی استدعا کی گئی یقین دہانی کے باوجود سزا معطلی کی درخواستیں جلد مقرر نہیں ہوئیں،درخواست


راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نےاسلام آبادہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواستیں دائر کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی جائے ۔ 17 جنوری کو سزا ہوئی 27 جنوری کو اپیل دائر کر دی تھی۔
دائرکر دہ درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ 15 مئی کو سزا معطلی درخواستوں پر پہلی سماعت ہوئی ۔ نیب کیس لٹکانے کے لیے بار بار التوا مانگ رہا ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت سے گزشتہ سماعت پر بھی کیس جلد مقرر کرنے کی استدعا کی گئی یقین دہانی کے باوجود سزا معطلی کی درخواستیں جلد مقرر نہیں ہوئیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سزا معطلی کی دونوں درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے۔
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 12 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 14 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 12 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 14 گھنٹے قبل





