ان کا رویہ اپنے گھر والوں کے ساتھ بھی تلخ ہو گیا تھا اور انہیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اس صدمے سے کیسے نکلا جائے، اداکارہ


پاکستانی اداکارہ اور مشہور ٹی وی میزبان ندا یاسر نے اپنی والدہ کے انتقال کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان کی وفات کے بعد اس قدر صدمے میں تھی کہ ان کے لہجے میں قریبی رشتوں کے لیے بھی تلخی آگئی تھی۔
حال ہی میں ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو " گڈ مارننگ پاکستان " میں اپنی والدہ کے متعلق گفتگو کرتے کہا کہ جب ان کی والدہ کا انتقال ہو ا تو ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے وہ جنازے میں شریک نا ہو سکیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس قدر غمگین تھیں کہ اپنی والدہ کے وائس پیغامات سنتی رہتی اور ان سے خود کو تسلی دیتی لیکن غم اتنا شدید تھا کہ وہ اپنی والدہ کی آواز سن کر رونے لگتیں۔
میزبان نے بتایا کہ وہ اس حد تک اس دکھ کے زیر اثر تھیں کہ ان کا رویہ اپنے گھر والوں کے ساتھ بھی تلخ ہو گیا تھا اور انہیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اس صدمے سے کیسے نکلا جائے۔
ندا یاسر کے مطابق انہوں نے اپنے رویے پر غور کیا اور فیصلہ کیا کہ اگر انہوں نے اس میں تبدیلی نا کی تو اپنے باقی رشتوں کے ساتھ ناانصافی کرتی رہیں گی لہذا انہوں نے طے کیا کہ آئندہ وہ اپنی والدہ کے پیغامات نہیں سنیں گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ کے بھیجے گئے وائس میسجز ان کے پاس آج بھی موجود ہیں لیکن اب وہ انہیں سننے کی ہمت نہیں رکھتیں۔
چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب کا انعقاد
- 7 گھنٹے قبل

جشنِ معرکۂ حق: اسٹیٹ بینک کا 75 روپے کا یادگاری سکّہ جاری
- 9 گھنٹے قبل

انسٹاگرام کا نیا فیچر "Picks" آزمائشی مرحلے میں مشترکہ دلچسپیوں پر مبنی رابطے کا نیا انداز
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی خیبرپختونخوا کو فوری امداد کی ہدایت، سیلابی تباہی پر ہنگامی اجلاس
- 8 گھنٹے قبل

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 12.84 روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا سیلابی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب، خیبرپختونخوا میں امدادی کارروائیاں تیز
- 10 گھنٹے قبل

سینیٹ اجلاس: یومِ آزادی اشتہار میں قائداعظم کی تصویر غائب ہونے پر اپوزیشن کا شدید احتجاج
- 11 گھنٹے قبل

لوئر دیر میں مکان کی چھت گرنے سے بچی سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 11 گھنٹے قبل

دریائے سوات میں پھنسے 12 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا، پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری
- 11 گھنٹے قبل

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا عالمی ریکارڈ: 14 ٹاوی سرجریز کے ذریعے دل کے والو کی تبدیلی
- 9 گھنٹے قبل

اگست کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 1.46 فیصد تک اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
- 9 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری جاری، ایک دن میں 49 فلسطینی شہید
- 7 گھنٹے قبل