خدمت ِخلق کی عظیم مثال ،عبدالستار ایدھی کو دنیا سے رخصت ہوئےنو برس بیت گئے
1979 میں ایدھی صاحب کو حکومتِ پاکستان کی طرف سے اعلی ترین سول اعزازنشانِ امتیاز سے نوازا گیا ۔


معروف سماجی کارکن اورانسانیت کی خدمت میں تاریخ رقم کرنے والی عظیم شخصیت عبدالستار ایدھی کے انتقال کو نوبرس بیت گئے۔
عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928ء کو بھارتی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے ، تقسیمِ ہند کے بعد اپنے خاندان سمیت پاکستان کی طرف ہجرت کی اور کراچی میں آکر رہائش پزیر ہو گئے۔
ایدھی صاحب نے انسان دوستی کی ان خدمات کی شروعات 1951میں ایک ڈسپنسری کے قیام سے کی،پھر ایدھی ٹرسٹ کا آغاز کیااور 65 برس تک دکھی انسانیت کی خدمت کی۔
عبدالستار ایدھی نے اپنی ساری زندگی انسانیت کی بے لوث خدمت کی اورایک ایسا ادارہ چھوڑ کر گئے جو آج بھی انسانی فلاح وبہبود کے لیے کوشاں ہے۔ان کے اہلِخانہ اور ایدھی فائونڈیشن کے کارکنان آج بھی ان کے مشن کو لے کرچل رہے ہیں۔
ایدھی فائونڈیشن ملک بھر میں کلینک ، پناہ گاہیں،بزرگوں اور عورتوں کے لیے گھر اور ایسے بے شمار منصوبے چلا رہی ہے، 1979 میں ایدھی صاحب کو حکومتِ پاکستان کی طرف سے نشانِ امتیاز سے نوازا گیا ، جو کہ اعلیٰ ترین سول ایوارڈز میں سے ایک ہے۔ان کا نام گینز ورلڈریکاڈمیں دنیا کی سب سے بڑی ایمولینس چلانے کے باعث شامل ہے۔
عبدالستار ایدھی 8جولائی 2016 کو 88برس کی عمر میں گردوں کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے۔ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا۔
اگرچہ ایدھی صاحب آج ہم میں موجود نہیں لیکن ان کی انسان دوستی اور ہمدردی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 10 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 12 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 11 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 9 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 15 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 11 گھنٹے قبل





