فیصل آباد میں اربوں روپے کا آن لائن مالیاتی فراڈ بے نقاب، 149 افراد گرفتار
آپریشن کے دوران 149 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں 131 مرد اور 18 خواتین شامل ہیں۔ گرفتار شدگان میں ملکی اور غیر ملکی افراد بھی شامل ہیں۔


نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے فیصل آباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث ایک منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے۔
ترجمان NCCIA کے مطابق، یہ کارروائی سابق چیئرمین فیسکو کی رہائش گاہ پر کی گئی، جہاں ایک خفیہ کال سینٹر قائم کیا گیا تھا۔ اس کال سینٹر کے ذریعے شہریوں کو مختلف طریقوں سے دھوکہ دے کر بھاری رقوم وصول کی جا رہی تھیں۔
آپریشن کے دوران 149 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں 131 مرد اور 18 خواتین شامل ہیں۔ گرفتار شدگان میں ملکی اور غیر ملکی افراد بھی شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملزمان مختلف نوعیت کے مالیاتی جرائم، آن لائن دھوکا دہی اور پونزی اسکیمز میں ملوث پائے گئے۔ وہ لوگوں کو سرمایہ کاری پر غیر معمولی منافع کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیاتے تھے۔
ایجنسی کے مطابق کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں شواہد، ڈیجیٹل آلات، اور مالیاتی ریکارڈ بھی قبضے میں لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کی اپوزیشن کو مذاکرات کی نئی پیشکش، پی ٹی آئی کا سخت ردعمل
- 8 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پولیس انتظار کرتی رہی مگر کوئی احتجاجی نہیں آیا ، وزیر اعلی ٰ پنجاب
- 2 گھنٹے قبل

امریکا نے بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف اور نئی تجارتی پابندیاں عائد کر دیں
- 2 گھنٹے قبل

پشاور ہائی کورٹ سے زرتاج گل اور شبلی فراز کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور
- 8 گھنٹے قبل

بلوچستان کے مختلف شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
- 2 گھنٹے قبل

آئرلینڈ ویمنز کی پاکستان پر 11 رنز سے فتح
- 2 گھنٹے قبل

"معافی مانگیں تو معافی ممکن ہے ، عمران خان کو مشروط ریلیف کی پیشکش
- 2 گھنٹے قبل

طالبان حکومت کا پاکستانی بائیکرز کا پرتپاک خیرمقدم، کابل میں خصوصی تقریب
- 7 گھنٹے قبل

علیمہ خان کا دعویٰ: پولیس والے خود کہہ رہے تھے کہ وہ بانی کے ساتھ ہیں
- 6 گھنٹے قبل

گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ، وزیر دفاع سمیت 9 افراد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی، ضلعی انتظامیہ متحرک
- 2 گھنٹے قبل

صحافیوں پر پر تشدد واقعات کی غیر مشروط معذرت کر تاہوں ، عطاتاررڑ
- 6 گھنٹے قبل