بحیرہ احمر میں حوثیوں کا بحری جہاز پر حملہ، 'میجک سیز' کو سمندر میں غرق کرنے کی ویڈیو جاری
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملے سے قبل حوثیوں کی جانب سے جہاز کے کپتان کو بارہا رفتار کم کرنے کا انتباہ دیا گیا


صنعا: یمن کے حوثی گروپ نے بحیرہ احمر میں اسرائیل سے منسلک ایک مال بردار جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی ہے، جس میں ’میجک سیز‘ نامی بحری جہاز کو نشانہ بنا کر سمندر برد کرنے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملے سے قبل حوثیوں کی جانب سے جہاز کے کپتان کو بارہا رفتار کم کرنے کا انتباہ دیا گیا۔ تاہم، وارننگ کو نظرانداز کیے جانے کے بعد موٹر بوٹس کے ذریعے جہاز پر حملہ کیا گیا اور یمنی بحریہ کے اہلکاروں نے اس پر قبضہ کر لیا۔
بعد ازاں ویڈیو میں بیک وقت کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی ہیں، جن کے بعد جہاز مکمل طور پر غرق ہو جاتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حوثی ترجمان کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی کہ 'میجک سیز' اسرائیل کے لیے رواں دواں تھا اور اس نے انصار اللہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی بندرگاہوں میں داخلے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کی تھی۔
ترجمان نے واضح کیا تھا کہ جب تک اسرائیلی جارحیت جاری ہے، فلسطینیوں کی حمایت میں ایسے اقدامات جاری رہیں گے، اور اسرائیل سے وابستہ کسی بھی بحری جہاز کو نشانہ بنانے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
- ایک گھنٹہ قبل

تحریک انصاف کو مذاکرات کی میز پر لوٹنا ہوگا، اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں: طلال چوہدری
- 2 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 3 منٹ قبل

26 ارکان کی معطلی کامعاملہ: اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات بے نتیجہ ختم
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا ایف سی کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی تحریک پر سوالات: عالیہ حمزہ کا لاعلمی کا اظہار، قیادت سے وضاحت طلب
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- ایک گھنٹہ قبل
خیبرپختونخوا میں KPCIP منصوبے میں 32 ارب کا اسکینڈل، پی اے سی نے نوٹس لے لیا
- 2 گھنٹے قبل

پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان، ازبکستان کے وزرائے خارجہ کا رابطہ؛ ریلوے منصوبے اور علاقائی تعاون پر گفتگو
- 2 گھنٹے قبل

جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا
- 2 گھنٹے قبل