نیتن یاہو کا دو ریاستی حل سے دوٹوک انکار، فلسطینیوں کی غزہ سے بے دخلی کے منصوبے کی حمایت
ملاقات کے دوران نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے ایک باضابطہ خط بھی پیش کیا، جس پر ٹرمپ نے خوشی کا اظہار کیا۔


اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران فلسطین میں دو ریاستی حل کے تصور کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ فلسطینیوں کو محدود سطح پر خود مختاری دی جا سکتی ہے، لیکن سیکیورٹی جیسے اہم معاملات ہمیشہ اسرائیل کے اختیار میں رہیں گے۔
ملاقات کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فلسطینیوں کی غزہ سے ممکنہ بے دخلی سے متعلق ایک متنازع منصوبے پر پیش رفت کا عندیہ دیا۔ انہوں نے کہا، "ہمیں علاقائی ممالک سے اس سلسلے میں مثبت اشارے ملے ہیں، کچھ بڑا ہونے والا ہے۔"
وزیراعظم نیتن یاہو نے انکشاف کیا کہ اسرائیل، امریکا کے تعاون سے غزہ کے شہریوں کو ہمسایہ ممالک میں منتقل کرنے پر غور کر رہا ہے۔ ان کے بقول، "اگر فلسطینی رضاکارانہ طور پر جانا چاہیں، تو ہم اس کی راہ ہموار کریں گے، تاکہ وہ ایک بہتر مستقبل حاصل کر سکیں۔"
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششیں تیز ہو چکی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ایران سے براہِ راست بات چیت کی خواہش ظاہر کی اور اشارہ دیا کہ مناسب حالات میں ایران پر عائد پابندیاں اٹھائی جا سکتی ہیں۔
ملاقات کے دوران نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے ایک باضابطہ خط بھی پیش کیا، جس پر ٹرمپ نے خوشی کا اظہار کیا۔
دوسری جانب، وائٹ ہاؤس کے باہر فلسطینیوں اور انسانی حقوق کے کارکنان نے شدید احتجاج کیا، جس میں نیتن یاہو کی گرفتاری اور اسرائیل کو امریکی اسلحے کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 20 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 20 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 11 hours ago





