صدر زرداری کے استعفے کی خبریں بے بنیاد اور جمہوریت مخالف سازش ہیں، شیری رحمٰن
شیری رحمٰن نے صدر آصف علی زرداری کی جمہوری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ "انہوں نے ہر نازک مرحلے پر جمہوریت کا علم بلند رکھا


پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمٰن نے صدر آصف علی زرداری کے استعفیٰ سے متعلق افواہوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں گمراہ کن، بے بنیاد اور جمہوری نظام کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ "یہ افواہیں ایک منظم مہم کا حصہ ہیں، جن کا مقصد جمہوری نظام کو کمزور کرنا اور عوام میں غیر یقینی کی فضا پیدا کرنا ہے۔"
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے منفی پروپیگنڈے اور جعلی خبروں کا حصہ نہ بنیں، اور سیاسی شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان افواہوں کو مسترد کریں۔
شیری رحمٰن نے صدر آصف علی زرداری کی جمہوری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ "انہوں نے ہر نازک مرحلے پر جمہوریت کا علم بلند رکھا، وہ آئینی بالادستی اور جمہوری استحکام کی علامت ہیں۔"
ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر زرداری نے اپنی سیاسی حکمت عملی کے تحت تمام آئینی اختیارات پارلیمان کو منتقل کیے، جس سے پارلیمانی جمہوریت کو تقویت ملی۔
شیری رحمٰن نے زور دیتے ہوئے کہا، "آج صدر زرداری اتحادی حکومت کے استحکام کا اہم ستون ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر قربان کیا، اور ان کی موجودگی آئینی تسلسل اور جمہوری اداروں کی بقا کی ضمانت ہے۔"

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

