سری لنکا کے چریتھ اسالانکا نے چھٹی پوزیشن حاصل کی ہے، جبکہ کوشال مینڈس نے 10 درجے بہتری کے ساتھ ٹاپ 10 میں جگہ بناتے ہوئے دسویں نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔

.jpg&w=3840&q=75)
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں بیٹرز، بولرز اور آل راؤنڈرز کی عالمی درجہ بندی شامل ہے۔
بیٹنگ کی درجہ بندی میں بھارت کے شبمن گل بدستور پہلے نمبر پر فائز ہیں، جبکہ پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم نے بھی اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ بھارتی کپتان روہت شرما تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
سری لنکا کے چریتھ اسالانکا نے چھٹی پوزیشن حاصل کی ہے، جبکہ کوشال مینڈس نے 10 درجے بہتری کے ساتھ ٹاپ 10 میں جگہ بناتے ہوئے دسویں نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔
بولنگ رینکنگ میں سری لنکن اسپنر مہیش تھیکشانا پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ ان کے ہم وطن وانندو ہسارانگا نے شاندار کارکردگی کے باعث 11 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے آٹھویں پوزیشن پر جگہ بنا لی، جبکہ بھارت کے رویندرا جڈیجہ ایک درجہ نیچے آ کر نویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد بارہویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ تاہم ٹاپ 10 آل راؤنڈرز میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 days ago




