محرم الحرام کا مہینہ ایثار، قربانی اور خدمت خلق کا پیغام دیتا ہے،حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں نے دین اسلام کی سربلندی کے لئے قربانی دی،گلوکارہ


لاہور: پاکستان کی نامور گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائش گاہ پر مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں شوبز ستاروں کی بڑی تعداد میں شوبز شخصیات نے شرکت کی۔
جن میں سینئر اداکار خالدعباس ڈار،ہدایتکار مسعود بٹ،صفدر ملک، اداکار محسن گیلانی، اچھی خان، شیری ننھا، طاہر سرور میر، ندیم پہلوان،طارق طافو،شاہد خان، کوریوگرافر پپو سمراٹ ،محسن جعفر ،امانت علی، فلم اسٹار مدیحہ شاہ ،لیلیٰ ،دردانہ رحمنٰ،ٹمی رائے،شازیہ رائے اور دیگر شامل تھے۔
گلوکار شیر میانداد ،ایس ایم صادق ،انور رفیع ،چاند خان،فیضان علی خان،امجد حسین، عاطق حسین،شرافت علی نے نوحہ خوانی اور سوز و سلام پڑھا ۔ محمدپرویزکلیم نے نقابت کے فرائض انجام دیئے۔ علامہ آغا شمس رضا شمسی نے مصائب اہل بیت بیان کئے۔
عزاداروں نے ماتم داری کی مجلس کے اختتام پر شبیہ غازی عباس علمدار کا علم برآمد کیا گیا۔
گلوکارہ شاہدہ منی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال شہداء کربلا کو پرسہ دینے کے لئے مجلس کا اہتمام کرتی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ ایثار، قربانی اور خدمت خلق کا پیغام دیتا ہے،حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں نے دین اسلام کی سربلندی کے لئے قربانی دی۔
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 hours ago

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 10 hours ago

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 10 hours ago

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 13 hours ago

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 11 hours ago

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 9 hours ago

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 13 hours ago

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 10 hours ago

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 13 hours ago

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 11 hours ago

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 10 hours ago

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 13 hours ago