ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان نے چینی کی درآمد کے لیے پہلا ٹینڈرجاری کردیا


وفاقی حکومت نے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا باضابطہ عمل شروع کردیا۔
ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان (ٹی سی پی) نے 3لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے پہلا ٹینڈرجاری کردیا اور چینی کی درآمد کے لیےانٹرنیشنل سپلائرز/مینوفیکچررز سے 18 جولائی تک لفافہ بند بولیاں طلب کی گئی ہیں۔
ٹینڈر دستاویز کے مطابق چینی کی درآمد کے لیے 25 ہزار ٹن سےکم کی بولی منظور نہیں کی جائے گی۔ چینی کی درآمد سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعے کی جارہی ہے اوروفاقی حکومت نےچینی کی درآمد پر تمام ٹیکسز سے استثنیٰ دیا ہے۔
ٹینڈر دستاویزکے مطابق حکومت کا فیصلہ ہے کہ درآمد چینی موٹے دانے اور اعلیٰ معیار کی ہوگی، اس کے علاوہ وفاقی حکومت نےچینی کی شپمنٹ کے بعد معائنہ لازمی قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے وفاقی کابینہ نےگزشتہ ہفتے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
- 2 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
- ایک دن قبل

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی
- ایک دن قبل

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی
- 24 منٹ قبل

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے
- 2 دن قبل

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا
- ایک دن قبل

ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
- 2 دن قبل

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 3 گھنٹے قبل

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے
- 2 دن قبل







