پی ٹی آئی تحریک پر سوالات: عالیہ حمزہ کا لاعلمی کا اظہار، قیادت سے وضاحت طلب
علی امین گنڈاپور نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کا آغاز لاہور سے ہو چکا ہے اور یہ تحریک 5 اگست تک اپنے عروج پر پہنچے گی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک نے پارٹی کی جاری سیاسی حکمت عملی اور عمران خان کی رہائی سے متعلق تحریک کے لائحہ عمل پر لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں عالیہ حمزہ نے کہا کہ انہیں صرف غیر رسمی ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے کسی تحریک یا منصوبہ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، لیکن اس بارے میں انہیں باضابطہ طور پر کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں پارٹی قیادت سے استفسار کیا کہ تحریک کب، کہاں سے، اور کس حکمتِ عملی کے تحت شروع کی جائے گی؟ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ 5 اگست کی ڈیڈ لائن کے بعد اچانک 90 دن کا منصوبہ کیسے سامنے آ گیا؟ اور کیا کوئی اس کی وضاحت کرے گا؟
واضح رہے کہ گزشتہ رات خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور دیگر مرکزی رہنماؤں کی موجودگی میں ایک تقریب کے دوران اعلان کیا تھا کہ پارٹی نے حکومت کو 90 روز کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ اگر اس مدت میں عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو پارٹی کی تحریک مزید سخت رخ اختیار کرے گی۔
تاہم اس اہم موقع پر عالیہ حمزہ کو مدعو نہیں کیا گیا، جس پر انہوں نے سوشل میڈیا پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ بطور چیف آرگنائزر پنجاب، انہیں نظر انداز کرنا باعث حیرت ہے۔
علی امین گنڈاپور نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کا آغاز لاہور سے ہو چکا ہے اور یہ تحریک 5 اگست تک اپنے عروج پر پہنچے گی۔ انہوں نے اس مرحلے کو فیصلہ کن قرار دیتے ہوئے کہا: "اب آر یا پار ہوگا۔"
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ عمران خان نے قوم کو شعور دیا، ملکی خودمختاری کی بات کی، اور وہ آج بھی پاکستان کے مفاد میں بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 16 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 20 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 2 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- an hour ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

