کورونا کی بھارتی قسم خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہے، عوام ایس اوپیز پر عمل کریں : اسد عمر
اسلام آباد : وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہے ،عوام ایس او پیز پر عمل کریں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافے کے باعث اسپتالوں پر بوجھ بڑھنے لگا ہے ۔ کورونا وائرس کی بھارتی قسم خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہےاور کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔اسد عمر نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسی نیشن کرائیں، اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرات میں نہ ڈالیں۔
Rapid build up starting to take place in covid patients hospital inflow, as well as patients in critical care. This indian variant has caused devastation in countries in the region. Please follow sop's and get vaccinated as soon as possible. Do not risk your own & others lives.
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 15, 2021
دوسری جانب سندھ میں کورونا جس کے بعد پابندیاں اور بندشیں بھی دوبارہ لگادی گئی ہیں، صوبے میں ریسٹورنٹس کے اندر کھانا بند، پبلک ٹرانسپورٹ پچاس فیصد مسافروں کے ساتھ چلے گی، سنیما ہالز بھی کھلنے سے پہلے ہی بند کردیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ میں مزید اضافہ ہوا ہے اور مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید47فراد چل بسے جبکہ2545 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار689ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ81ہزار392ہوگئی ہے ۔

جبری گمشدگیوں کے انکوائری کمیشن کی تشکیل نو، جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نئے چیئرمین مقرر
- 5 hours ago

افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 33 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
- 4 hours ago

رواں ماہ جولائی میں اوورسیز پاکستانیوں نے کتنے ارب ڈالر ز کی ترسیلات زر بھیجی؟تفصیلات سامنے آ گئیں
- 5 hours ago

پاکستان کی غزہ کے لیے امداد جاری، 100 ٹن سامان پر مشتمل 18ویں کھیپ روانہ
- an hour ago

اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے،دفتر خارجہ
- 6 hours ago

پی ٹی آئی میں واپسی کے لیے شیر افضل مروت کو اندرونی حمایت حاصل ، واپسی کا امکان
- 5 hours ago

ملک میں چینی کی قیمتیں اب بھی سرکاری نرخ سے زائد ، قیمت 190 روپے فی کلو برقرار
- an hour ago

سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کااعلان،نوٹیفکیشن جاری
- 6 hours ago

مانچسٹر پولیس کی جانب سے کرکٹر حیدر علی کے خلاف مقدمے کی تفصیلات جاری
- 4 hours ago

بلومبرگ: پاکستان ٹرمپ کا پسندیدہ ملک بن گیا ، بھارت دباؤ کا شکار
- an hour ago

خواجہ آصف کی استعفے سے متعلق افواہوں کی تردید ، پرتگال میں جائیدادیں رکھنے والے افسران پر سنگین الزامات
- 4 hours ago

مودی نے عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات کے خدشے پر امریکی صدر کی دعوت رد کی
- 3 hours ago