کراچی: سی ٹی ڈی اور خفیہ ایجنسی کی مشترکہ کارروائی ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک
مارے جانے والوں دہشتگردوںکے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ، ایک کلاشنکوف، ایک پستول اور بارودی مواد برآمد ہوا،ترجمان


کراچی : محکمہ انسداد د ہشتگردی(سی ٹی ڈی) اور ایک خفیہ ایجنسی کی مشترکہ کارروائی میںکالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کے دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے، ان کے قبضے سےخودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق جمعرات کو حب ریور روڈ پر مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے دو مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ موچکو تھانے کی حدود میں ’فتنہ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی پر آسکانی محلے میں کارروائی کی گئی جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والوں دہشتگردوںکے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ، ایک کلاشنکوف، ایک پستول اور بارودی مواد برآمد ہوا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا، جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا، جہاں فوری طور پر ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 20 گھنٹے قبل
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- 20 گھنٹے قبل

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- 13 منٹ قبل

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی
- ایک گھنٹہ قبل
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- ایک دن قبل
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- 35 منٹ قبل
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 2 دن قبل



