حملے میں میسحی ہولی فیملی چرچ کے 3 افراد ہلاک جبکہ پادری زخمی ہو گئے


غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں 22 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں کیتھولک چرچ کو بھی نشانہ بنایا۔
فلسطینی حکام کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں اسرائیلی حملے میں پانچ بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے سات ، امدادی ٹرکوں کے تحفظ پر مامور آٹھ ، وسطی غزہ پٹی میں تین اور مشرقی غزہ پٹی کے علاقے زیتون میں چار افراد شہید ہوگئے۔
اس کے علاوہ اسرائیلی حملے میں غزہ کے کیتھولک میسحی ہولی فیملی چرچ کے 3 افراد ہلاک جبکہ اسرائیلی فلسطینی تنازعے پر فرانسس کے پوپ کو بریفنگ دینے والے پادری بھی زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق پوپ لیو اور دیگرممالک نے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چرچ پر حملہ ناقابل قبول ہے۔
صدر ٹرمپ نے بھی چرچ پر حملے کے فوری بعد اسرائیلی وزیراعظم کو ٹیلی فون کیا، ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو سے چرچ حملے سے متعلق بات کی، اسرائیلی وزیراعظم نے چرچ پر حملے کو غلطی قرار دیا۔

بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی، چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا کیس سننے سے انکار
- 5 گھنٹے قبل
بھارت کی جانب سےدریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی سے متعلق مذاکرات جاری ہیں، امریکا
- 7 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی طبیعت بگڑنے پرجیل سے اسپتال منتقل کردیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کا رجحان بر قرار، نئی حد عبور کرنے کے قریب
- 5 گھنٹے قبل

بھارت امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں مسلسل ہٹ دھرمی دکھا رہا ہے، امریکی وزیر خزانہ
- 7 گھنٹے قبل

عدالتی احکامات کے باوجود اعظم سواتی کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نوازا گیا
- 2 گھنٹے قبل

ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم ادائیگیوں کے ساتھ صورتحال بہتر ہو جائے گی، وزیر خزانہ
- 5 گھنٹے قبل
سندھ حکومت کاسروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین مفت فراہم کرنے کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان امریکا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم، انٹیلیجنس شیئرنگ تیز کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

آئی سی سی نے ون ڈے بیٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی
- 3 گھنٹے قبل