Advertisement

مودی سرکار کے دور اقتدار میں بھارتی فوج میں چھپے جنسی درندے بے نقاب

بھارتی فوج کے کرنل امیت کمار اپنی ہی فوج کا سچ سامنے لے آئے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 18th 2025, 11:31 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
مودی  سرکار کے دور اقتدار میں بھارتی فوج میں چھپے جنسی درندے بے نقاب

مودی کے دور اقتدار میں بھارتی فوج میں چھپے جنسی درندے بے نقاب ہوگئے، بھارتی فوج کے کرنل امیت کمار اپنی ہی فوج کا سچ سامنے لے آئے۔

عورتوں کے لیے غیر محفوظ ملک بھارت میں عورت کی عزت فوجی افسران کے ہاتھوں پامال ہونے لگیں۔ کرنل امیت کمار نے اعلی افسران کی جانب سے بیوی کے ریپ کا گھناؤنا راز فاش کر دیا۔

کرنل امیت کمار کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی افسران اپنی کمزوری کو ”آرڈرز اور ڈیوٹی“ کی آڑ میں چھپاتے ہیں، جب میں اپنی بیوی کو فیملی وارڈ سے لے کر آیا تو اُس کی عصمت دری کی گئی۔ اڈیشہ کا خوفناک واقعہ پولیس کے ہاتھوں ہوا جبکہ میری بیوی کے ساتھ جنسی زیادتی جنرلز اور بریگیڈیئرز نے کی، جنرلز نے بیوی کی عزت پامال کی، ویڈیوز موجود ہیں مگر کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر 33/2024 میں تین بریگیڈیئر اور ایک لیفٹیننٹ کرنل نامزد تھے مگر سب کو کلین چٹ دے دی گئی، کیس کی تحقیقات بھی انہی افراد نے کی جو خود اس جرم میں ملوث تھے۔ بھارتی فوج کے کرنل نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایڈجوٹنٹ جنرل، لیفٹیننٹ جنرل ایس پی سنگھ کا بھائی ہے، جبکہ بریگیڈیئر پربھو اور میجر جنرل سندیپ قانونی مشیر ہیں، شکایات انہی کے خلاف ہیں۔

امیت کمار نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عورتوں کے خلاف سنگین جرائم پر آرمی چیف خاموش کیوں ہے، یہ کوئی غفلت نہیں بلکہ ایک سوچا سمجھا مجرمانہ عمل ہے، ہسپتال کی جانب سے آج تک ہمیں کوئی میڈیکل دستاویز فراہم نہیں کی گئی۔ یہ واقعہ یونیفارم میں موجود ڈاکٹروں کی اصل حقیقت کو ظاہر کرتا ہے، جب خود آرمی کمانڈر ہی ملوث ہو تو انصاف کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

بھارتی فوج کو بے نقاب کرتے ہوئے کرنل امیت کمار نے بتایا کہ میری بیوی کی کردار کشی کرنے کے لیے جھوٹے پیغامات کے ذریعے عوام اور پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، کس نے انہیں خواتین کی عزت سے کھیلنے کا اختیار دیا؟

کرنل امیت کمار نے مزید انکشاف کیا کہ قومی خواتین کمیشن کی شکایت پر ایس پی کانگڑا کو پانچ دن میں نئی پوسٹنگ پر بھیج دیا گیا، میں ضرور بھارتی فوج کی ویسٹرن کمانڈ کو بے نقاب کر کے رہوں گا۔

مودی سرکار کی بدولت فوجی درندے عورتوں کی عصمت دری کے بعد بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔ بھارتی فوج وردی کی آڑ میں انسانی حقوق اور خواتین پر مظالم کی نئی داستانیں رقم کر رہی ہے۔

Advertisement
جنرل سید عامر نےکمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈکا منصب سنبھال لیا، فیلڈ مارشل سے بھی ملاقات

جنرل سید عامر نےکمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈکا منصب سنبھال لیا، فیلڈ مارشل سے بھی ملاقات

  • 2 دن قبل
آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ جاری

آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ جاری

  • 2 دن قبل
سابق قومی کرکٹر کے گھر افسوسناک حادثہ، 10 ماہ کی بیٹی زندگی کی بازی ہار گئی

سابق قومی کرکٹر کے گھر افسوسناک حادثہ، 10 ماہ کی بیٹی زندگی کی بازی ہار گئی

  • ایک دن قبل
پاکستان پیپلز پارٹی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی، گورنر پنجاب

پاکستان پیپلز پارٹی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی، گورنر پنجاب

  • 2 دن قبل
سونا خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر، قیمت میں اچانک کمی

سونا خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر، قیمت میں اچانک کمی

  • ایک دن قبل
عمران ہاشمی کا نیا گیت "مجبوریاں" ریلیز

عمران ہاشمی کا نیا گیت "مجبوریاں" ریلیز

  • 18 گھنٹے قبل
نورین نیازی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، وجہ سامنے آگئی

نورین نیازی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، وجہ سامنے آگئی

  • ایک دن قبل
پاکستان میں مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود کتنا ہو گیا؟

پاکستان میں مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود کتنا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
لندن کی تقریب میں پاکستانی اداکارہ چھا گئیں، تصاویر اور ویڈیوز وائرل

لندن کی تقریب میں پاکستانی اداکارہ چھا گئیں، تصاویر اور ویڈیوز وائرل

  • ایک دن قبل
حکومت نے 4 سالہ حج پالیسی پیش کردی، فی کس پیکج کتنے کا ہو گا؟

حکومت نے 4 سالہ حج پالیسی پیش کردی، فی کس پیکج کتنے کا ہو گا؟

  • 44 منٹ قبل
آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ: تمام 13 حلقوں کے نتائج مکمل، ن لیگ کو 9 نشستوں کیساتھ برتری، پیپلزپارٹی کا دوسرا نمبر

آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ: تمام 13 حلقوں کے نتائج مکمل، ن لیگ کو 9 نشستوں کیساتھ برتری، پیپلزپارٹی کا دوسرا نمبر

  • ایک دن قبل
الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام فلسطینی طلبہ کی گریجویشن تقریب، 38 نوجوانوں نے ڈینٹل سرجری  کی ڈگریاں حاصل کر لیں

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام فلسطینی طلبہ کی گریجویشن تقریب، 38 نوجوانوں نے ڈینٹل سرجری کی ڈگریاں حاصل کر لیں

  • ایک دن قبل
Advertisement