اقدام قتل کا مقدمہ : بشری ٰ بی بی کے بیٹے موسی مانیکا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
ملزم نے گزشتہ روز 17 سالہ گھریلو ملازم پر فائرنگ کر کے اُسے زخمی کر دیا تھا، جس کے بعد ملزم کوگرفتار کر کے آج عدالت میں پیش کیا گیا ،پولیس


پاکپتن کی مقامی عدالت نےبانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔ ملزم نے گزشتہ روز ملازم کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کو پاکپتن کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا،جہاں عدالت نے خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز 17 سالہ گھریلو ملازم پر فائرنگ کر کے اُسے زخمی کر دیا تھا، جس کے بعد ملزم کوگرفتار کر کے آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا۔
مقدمہ زخمی نوجوان علی بہادر کے والد منظور احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا،جو کہ دونوں باپ بیٹا خاور مانیکا کے گھر ملازم ہیں۔
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 18 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 20 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 20 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 2 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل





