لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ کا شہریوں کے لیے تفریحی سہولتوں پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان
اس اقدام کا مقصد چڑیا گھر کی سیر کے لیے آنے والوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے


لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ نے شہریوں کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کرتے ہوئے مختلف تفریحی سہولتوں پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد شہریوں کو مالی ریلیف فراہم کرنا اور چڑیا گھر کی سیر کے لیے آنے والوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔
اگرچہ داخلہ ٹکٹ اور پارکنگ فیس اپنی موجودہ شرح پر برقرار رہیں گی لیکن ریپٹائلز ہاؤس، فِش ایکوریم، ہولوورس، ورچوئل رئیلٹی اور مکسڈ رئیلٹی جیسی سہولیات پر نمایاں رعایت دی جائے گی۔
ریپٹائلز ہاؤس اور فِش ایکوریم کی 200 روپے مالیت کی ٹکٹ اب صرف 100 روپے میں دستیاب ہوگی جبکہ ہولوورس کی 300 روپے، ورچوئل رئیلٹی کی 200 روپے اور مکسڈ رئیلٹی کی 100 روپے مالیت کی ٹکٹ پر بھی 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔
چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق ہولوورس، ورچوئل رئیلٹی اور مکسڈ رئیلٹی کی سہولیات فی الحال صفائی اور مرمت کے باعث عارضی طور پر بند ہیں، تاہم انہیں جلد از جلد عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
یہ فیصلہ کیپٹو وائلڈ لائف مینجمنٹ کمیٹی (سی ڈبلیو ایم سی) کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ رعایت کا مقصد شہریوں کو سہولت دینا اور چڑیا گھر آنیوالے سیاحوں کی تعداد بڑھانا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چڑیا گھر کی ذمہ داریاں سنبھالنے والی نجی کمپنی نے اپنا کنٹریکٹ ختم کر دیا تھا، جس کے بعد چڑیا گھر انتظامیہ نے ٹکٹنگ سمیت تمام انتظامات خود سنبھال لیے ہیں۔

ٹڈاپ میگا کرپشن اسکینڈل میں یوسف رضا گیلانی تمام مقدمات سے بری
- 6 hours ago

یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ کا لاہور گیریژن کا تعلیمی اور معلوماتی دورہ
- 3 hours ago

معروف یوٹیوبر رجب بٹ حالیہ تنازع کے بعد ملک چھوڑ کر چلے گئے
- 7 hours ago

پنجاب اسمبلی: معطل اپوزیشن ارکان کے خلاف ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ
- 18 minutes ago

پنجاب میں 25 جون سے اب تک بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری
- 5 hours ago

اقدام قتل کا مقدمہ : بشری ٰ بی بی کے بیٹے موسی مانیکا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
- 3 hours ago

بلوچستان حکومت کا گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس شروع کرنے پرغور
- 6 hours ago

پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ،پانچ مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار
- 4 hours ago

امیتابھ بچن سلمان خان کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے سب سے مہنگے ٹی وی ہوسٹ بن گئے
- 3 hours ago

فیلڈ مارشل سے لیبیا کے کمانڈر انچیف کی ملاقات، دفاعی تعاون اور تکنیکی تجربات کے تبادلے پر اتفاق
- 2 hours ago

1122 کا کامیاب آپریشن: معذور خاتون سمیت 7 افراد بحفاظت ریسکیو
- 26 minutes ago

مستونگ: قومی شاہراہ پر بلوچستان کانسٹیبلری کے افسر کی گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید
- 3 hours ago