لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اپنے کوئز شو’’ کون بنے گا کروڑ پتی‘‘(کے بی سی) کے 17ویں سیزن کے لیے فی ایپیسوڈ 5 کروڑ روپے وصول کر رہے ہیں، رپورٹ


ممبئی: لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے بالی وڈ کنگ کے سلمان خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے مہنگے ٹی وی ہوسٹ بن گئے۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اپنے کوئز شو’’ کون بنے گا کروڑ پتی‘‘(کے بی سی) کے 17ویں سیزن کے لیے فی ایپیسوڈ 5 کروڑ روپے وصول کر رہے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ہر ہفتے وہ 25 کروڑ روپے تک کمائیں گے۔
اس کے ساتھ ہی سلمان خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ٹی وی شو کے میزبان بن چکے ہیں،اگرچہ سلمان خان کو ”بگ باس“ کے شو کے لیے 12 کروڑ روپے فی ایپیسوڈ ملتے ہیں، مگر وہ صرف ہفتے میں دو دن شو کی شوٹنگ کرتے ہیں، جبکہ امیتابھ بچن کی ہفتہ وار کمائی 25 کروڑ روپے تک پہنچتی ہے۔
دوسری جانب سونی ٹی وی نے 4 اپریل کو اپنے پرومو ویڈیو کے ذریعے کے بی سی 17 کے سیزن کی واپسی کا اعلان کیا تھا جس میں امیتابھ بچن نے شو کی واپسی کا اشارہ دیا تھا۔
واضح رہے کہ چند ماہ پہلے میڈیا میں یہ خبریں آئیں کہ امیتابھ بچن ذاتی وجوہات کی وجہ سے کے بی سی چھوڑ رہے ہیں اور سلمان خان سیزن 17 کے میزبان ہوں گے۔
تاہم، یہ خبریں جھوٹی ثابت ہوئیں اور امیتابھ بچن نے اس سیزن کے لیے واپس آ کر ان افواہوں کو غلط ثابت کردیا۔
خیال رہے اس سال ”کون بنے گا کروڑ پتی“ کا 17واں سیزن 11 اگست 2025 کو نشر ہوگا، اور اس کا آغاز ایک نئی اور دلچسپ شان کے ساتھ ہو گا، جس میں امیتابھ بچن کی میزبانی اور زیادہ جاندار ہوگی۔

چیٹ جی پی ٹی کی چیٹ جی پی ٹی سے بات ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟
- 9 منٹ قبل

وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
- 17 منٹ قبل

چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے اپنے ملازمین کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کیلئے ایک منفرد منصوبہ شروع کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش نے نظامِ زندگی کو متاثر کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

انڈونیشیا: شدید بارشوں اور سیلاب سے 19 افراد جاں بحق، مزید بارشوں کی پیشگوئی
- 2 گھنٹے قبل
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4100 روپے سستا
- ایک گھنٹہ قبل

یوٹیوب نے ایک نیا ملٹی لینگوئج آڈیو فیچر متعارف کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کی درخواست سننے سے انکار کرتے ہوئے مسترد کر دی
- 3 گھنٹے قبل

پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ سیلاب متاثرین کی مدد اور خدمت میں پیش پیش
- 4 گھنٹے قبل
پنجاب میں 15 ستمبر سے HPV ویکسینیشن مہم کا آغاز، پسماندہ علاقوں میں خصوصی انتظامات
- 6 منٹ قبل

بلوچستان کے ضلع پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

جلالپور پیر والا کے اسسٹنٹ کمشنر کو ہٹادیا گیا، مکرم خان نئے اے سی تعینات
- 2 گھنٹے قبل