حکومت بیروزگار افراد کو الیکٹرک رکشے اور لوڈر فراہم کرے گی: وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ وفاقی حکومت اور تمام بورڈز کے ٹاپر طلبہ کو الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی تاکہ وہ تعلیمی میدان میں مزید ترقی کریں اور دیگر طلبہ کے لیے مثال بن سکیں


اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ حکومت بیروزگار افراد کو روزگار کی فراہمی کے لیے الیکٹرک رکشے اور لوڈر گاڑیاں فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکٹرک وہیکلز سے متعلق حکومتی معاونت پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ "الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ سے نہ صرف ماحولیاتی تحفظ ممکن ہوگا بلکہ ایندھن کی درآمد پر قیمتی زرمبادلہ کی بچت بھی ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ مقامی صنعت کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔"
عام آدمی کی رسائی، کمزور طبقے کو ترجیح :
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ الیکٹرک وہیکلز تک عام آدمی کی رسائی کو ممکن بنانے کے لیے جامع لائحہ عمل تیار کیا جائے، جبکہ معاشی طور پر کمزور افراد کو ترجیح دی جائے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو یہ بھی حکم دیا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری اور مرمت کے لیے مکمل ایکوسسٹم تشکیل دیا جائے اور اسکیم کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کرائی جائے تاکہ شفافیت برقرار رہے۔
ٹاپرز کے لیے الیکٹرک بائیک :
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ وفاقی حکومت اور تمام بورڈز کے ٹاپر طلبہ کو الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی تاکہ وہ تعلیمی میدان میں مزید ترقی کریں اور دیگر طلبہ کے لیے مثال بن سکیں۔
عوامی آگاہی مہم کی ہدایت :
انہوں نے حکومتی معاونت سے متعلق عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 13 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 17 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 12 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 13 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 10 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 15 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 14 گھنٹے قبل





