ایلون مسک کا بچوں کیلئے مخصوص اور دوستانہ مواد اے آئی چیٹ متعارف کرانے کا اعلان
ایلون مسک نے ’بے بی گروک‘ نامی اے آئی چیٹ بوٹ کا اعلان ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کیا

دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا سربراہ ایلون مسک کی جانب سے بچوں کیلئے مخصوص اور دوستانہ مواد اے آئی چیٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے ’بے بی گروک‘ نامی اے آئی چیٹ بوٹ کا اعلان ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کیا ہے۔
اگرچہ مسک نے اس منصوبے کی مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں، لیکن اس اعلان نے خاصی توجہ حاصل کی ہے۔
We’re going to make Baby Grok @xAI, an app dedicated to kid-friendly content
— Elon Musk (@elonmusk) July 20, 2025
گزشتہ برس 23 مئی کو ایلون مسک نے خبردار کیا تھا کہ سوشل میڈیا کا بڑا حصہ بچوں کے لیے نقصان دہ ہے، کیونکہ سوشل میڈیا اے آئی کے درمیان ڈوپامین (Dopamine) کو زیادہ سے زیادہ کرنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔
انہوں نے والدین پر زور دیا تھا کہ وہ بچوں کو نظر آنے والے سوشل میڈیا مواد کی مقدار محدود کریں، کیونکہ ان کا ذہن ایسے اے آئی کے ذریعے پروگرام ہو رہا ہے جو صرف ڈوپامین کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔
ڈوپامین (Dopamine) ایک کیمیائی مادہ (neurotransmitter) ہے جو ہمارے دماغ میں پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسے اکثر ”خوشی کا ہارمون“ یا ”انعام دینے والا کیمیکل“ کہا جاتا ہے کیونکہ یہ ہمیں خوشی، اطمینان، اور انعام جیسے احساسات دلاتا ہے۔

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- a day ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- a day ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- a day ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- a day ago






