محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا


ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے، کراچی سے خیبر اور گلگت بلتستان تک کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش کے نتیجے میں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں، ندی نالے بپھر گئے، دریاؤں میں طغیانی ہے اور نشیبی علاقے زیر آب آ چکے ہیں۔
بدھ کو کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جبکہ لاہور میں صبح سویرے سے موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ ایئرپورٹ روڈ پر 107 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ لاہور، چیچہ وطنی، ساہیوال، سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات سے جاری بارشوں کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔ راولپنڈی کے برساتی نالے میں بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق 26 جون سے اب تک ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے 245افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 113 بچے بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب 135،خیبر پختونخوا میں 56، سندھ میں 24، بلوچستان میں 16،آزاد کشمیر میں 2 جبکہ اسلام آباد میں 1 ہلاکت ہوئی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 596 افراد زخمی، 826 مکانات کو نقصان، 203 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔
دیامر اور استور میں شدید بارشوں کے باعث پھنسے 250 سے زائد سیاحوں کو پاک فوج، ریسکیو، پولیس اور مقامی رضاکاروں نے بحفاظت نکال لیا۔ اسکردو-دیوسائی روڈ پر بھی پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔
دوسر طرف پنجاب میں دریائے ستلج، راوی، چناب اور سندھ میں طغیانی کے باعث درجنوں دیہات متاثر، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان اور جھنگ میں لوگ محفوظ مقامات پر منتقل کیے جا رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے لیے گلیشیئر پھٹنے (GLOF) اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں 62 ریسکیو آپریشنز کیے گئے، 450 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، 27 ریلیف کیمپس اور میڈیکل سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ ہزاروں متاثرین کو خیمے، کمبل، کھانے کے پیک اور طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، جس سے چترال، دیر، گلگت، استور، ہنزہ، اسکردو، مظفرآباد اور نیلم ویلی جیسے علاقوں میں مزید سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور گلاف کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نشیبی علاقوں، دریا کنارے اور پہاڑی ڈھلوانوں سے دور رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری طور پر ریسکیو اداروں سے رابطہ کریں۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 2 days ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 days ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 days ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 2 days ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- a day ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 4 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- a day ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 2 days ago
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 13 hours ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- a day ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 days ago


