مولانا فضل الرحمان نے ماضی کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جب امریکا نے افغانستان پر حملہ کیا تھا، اس وقت ملک میں متحدہ مجلس عمل فعال تھی اور ہم اتحادِ امت کے لیے جیلوں تک گئے


جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی رٹ موجود نہیں۔
ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مجلس قائدین کے اجلاس اور "قومی مشاورت" سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دن دیہاڑے دہشت گرد کھلے عام گھوم رہے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ریاست اپنی ناکامیوں کا بوجھ قوم پر نہ ڈالے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ بدامنی ریاستی اداروں کی نااہلی ہے یا دانستہ غفلت؟ اس صورتحال پر ہمیں جرات مندانہ مؤقف اپنانا ہوگا۔ مولانا کا کہنا تھا کہ مسلح جدوجہد شرعاً ناجائز ہے، اور پاکستان میں دینی مقاصد کے لیے اسلحہ اٹھانے کو ہم حرام قرار دے چکے ہیں۔ ہم آغاز سے ہی آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے ماضی کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جب امریکا نے افغانستان پر حملہ کیا تھا، اس وقت ملک میں متحدہ مجلس عمل فعال تھی اور ہم اتحادِ امت کے لیے جیلوں تک گئے۔
سوات سے وزیرستان تک ہونے والے دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے آج بھی دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جو لوگ افغانستان گئے تھے، وہ کیسے گئے اور واپس کیوں آئے؟
مزید برآں، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے 26 ویں آئینی ترمیم کے 35 نکات سے حکومت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا، جس کے بعد یہ 22 نکات تک محدود ہو گئی، اور ہم نے اس میں بھی مزید اہم اقدامات کیے۔

وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لیے وقف، وزیرِ اعظم کا بڑا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہے جلد جاپان کے برابر آجائیں گے، مریم نواز
- 16 منٹ قبل

وفاقی کابینہ کے بعد علی امین گنڈا پور کا بھی ایک مہینے کی تنخوا ہ سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

تلنگانہ: جلوس میں ہندو دیوتا کی مورتی ہائی ٹینشن تار سے ٹکرا گئی، 11 افراد ہلاک،متعدد زخمی
- 4 منٹ قبل

مسلم لیگ (ن) نے رانا ثنااللہ کو سینیٹ کا امیدوار نامزد کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 650 سے تجاوز کر گئیں
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب کا انفرااسٹرکچر جلد جاپانی معیار تک پہنچائیں گے، مریم نواز
- 2 گھنٹے قبل

زیلنسکی، ٹرمپ ملاقات سے پہلے روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 10 افراد ہلاک،متعدد زخمی
- 25 منٹ قبل

پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے متنوع اورکیپٹل مارکیٹ ضروری ہے ، گورنر اسٹیٹ بینک
- 4 گھنٹے قبل

لکی مروت :پولیس مقابلے میں گاڑیاں لوٹنے والے گینگ کے 4 ڈاکوجاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

امریکی دوا PP-405: گنج پن کے علاج میں نہایت مفید
- 4 گھنٹے قبل

لاہور میں الیکٹرک ٹرام سروس کب شروع ہو گی ؟صوبائی حکومت نے بتادیا
- 4 گھنٹے قبل