جے یو آئی، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی کا بائیکاٹ
جے یو آئی کے ترجمان نے بھی واضح کیا کہ ان کی جماعت تحریک انصاف کی زیر قیادت ہونے والی اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گی۔


خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کے لیے اہم سیاسی جماعتوں نے انکار کر دیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے اے پی سی کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ کانفرنس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی نہیں بلکہ صوبائی حکومت کی جانب سے بلائی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت پہلے ہی تمام فیصلے کر چکی ہے، اس لیے اب آل پارٹیز کانفرنس کی کوئی افادیت باقی نہیں رہی۔
جے یو آئی کے ترجمان نے بھی واضح کیا کہ ان کی جماعت تحریک انصاف کی زیر قیادت ہونے والی اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گی۔
اسی طرح پیپلز پارٹی نے بھی کانفرنس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو غیر سنجیدہ قرار دیا۔ پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ یہ اے پی سی صرف نمائشی اقدام ہے، لہٰذا پیپلز پارٹی اس میں شریک نہیں ہوگی۔
مسلم لیگ (ن) نے بھی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر غور کے لیے کل (جمعرات) کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کی ہے، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں اور مکاتب فکر کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں حکومت کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی کہ جب وہ اقتدار میں آئے تو صوبے کے حالات کیا تھے۔
وزیراعلیٰ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو جماعتیں اے پی سی میں شریک نہیں ہوں گی، اس سے ظاہر ہوگا کہ انہیں عوام کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں۔

ڈیگاری کیس : عدالت نے ملزم سردار شیر باز ستکزئی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا
- 11 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم و سلیمان کی امریکی نمائندہ رچرڈ گرینل سے ملاقات
- 12 گھنٹے قبل

امریکا کا غیر ملکیوں پر 250 ڈالر اضافی ویزا فیس عائد
- 5 گھنٹے قبل

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 12 گھنٹے قبل

اقتصادی کمیٹی کا سولر پالیسی پر اظہارِ تشویش: پاور سیکٹر میں تضادات اور مہنگی بجلی پر سخت سوالات
- 7 گھنٹے قبل

26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 7 گھنٹے قبل

بنوں: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 6 اہلکار زخمی
- 11 گھنٹے قبل

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں رواں سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 11 گھنٹے قبل
آئی سی سی رینکنگ جاری ،روسٹن چیز آل راؤنڈرز سمیت کئی کھلاڑی سر فہرست
- 12 گھنٹے قبل

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، مولانا فضل الرحمان
- 8 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
- 12 گھنٹے قبل