پلندری:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف لندن میں بیٹھ کر انہیں ہر الیکشن میں ہرا دیتاہے، نواز شریف کا نام سنتے ہی مخالفین پر کپکپی طاری ہوجاتی ہے۔

نائب صدرمسلم لیگ (ن) مریم نواز نے آزادکشمیر کے علاقے پلندری میں جلسے سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ آج میری اسلام آبادہائیکورٹ میں پیشی تھی،میں جانتی ہوں کہ میرانقصان بھی ہوسکتا ہے،عدالت ناراض ہوجائےمیں بلوچ والوں کےپاس جاؤں گی۔
مریم نواز نے کہا کہ سلیکٹر اور سلیکٹڈ عوام اور نواز شریف کے درمیان سے ہٹ جائیں ،نواز شریف کا نام سنتے ہی مخالفین پر کپکپی طاری ہوجاتی ہے ،بیٹےسےتنخواہ نہ لینےپرنوازشریف کونکال دیا،ان سےوزارت عظمیٰ چھین لی گئی،ان کی نوازشریف سے جان نکلتی ہے۔ عمران خان نے کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک دیا اور کہتے ہیں 2منٹ کی خاموشی اختیار کرلو، کوئی توقع نہیں کہ یہ کشمیر کے پہاڑ بھی آئی ایم ایف میں گروی رکھ دے، عمران خان ہمیشہ جھوٹ بولتے ہیں۔
نائب صد ن لیگ مریم نواز نے مزید کہا کہ نوازشریف لندن میں بیٹھ کر انہیں ہر الیکشن میں ہرا دیتاہے ،ہر الیکشن میں عوام نے نواز شریف کی آواز پر لبیک کہا، نواز شریف کو جیل میں قتل کرنے کی سازش کی گئی، اس کے باوجود دلوں سے نہیں نکال سکے ۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عید سے پہلےایک بار پھر پیٹرول بم گرانےکی تیاری ہورہی ہے،پیٹرول مہنگا ہونے سے ہر چیزکی قیمت بڑھ جاتی ہے ،پیٹرول مہنگا ہونے سے عمران خان کو فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ تو سائیکل پر آفس جاتے ہیں، عوام کو چاہیئے کہ سائیکل پرآفس جایا کریں ،مہنگائی سے غریب عوام کوفرق پڑتا ہے، ادویات کی قیمتوں میں دسویں بار اضافہ ہواہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مزیدکہا کہ پہلا نعرہ تھا جب آئے گا عمران خان بنے گا نیا پاکستان ، اب نعرہ ہونا چاہیئے جب آیا ہے عمران تو بکے گا سارا پاکستان،عمران خان نےوزیراعظم آفس یونیورسٹی میں کھول رکھاہے،یونیورسٹی کے کمرےمیں وزیراعظم آفس بنای اہوا ہے۔
مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ عمران خان ہمیشہ جھوٹ بولتے ہیں ،عمران خان نے کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک دیا اور کہتے ہیں 2منٹ کی خاموشی اختیار کرلو، یہ لوگ نوازشریف کی بنائی سڑکوں کو گروی رکھ رہےہیں، کوئی بھروسہ نہیں یہ کشمیر کے پہاڑ بھی آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیں گے، 25جولائی کو عوام صرف شیر پر مہرلگائیں، ورنہ عمران خان آزاد کشمیر کو بھی مہنگائی کے سونامی میں لپیٹ دے گا۔

محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
- 12 hours ago

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- an hour ago

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 2 hours ago

پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ
- 12 hours ago

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- 12 hours ago

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- an hour ago

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 11 hours ago

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ
- an hour ago

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- an hour ago

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 10 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 12 hours ago

جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا
- 12 hours ago