وزیر اعظم سے کرغزستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات ، تجارت اور دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعاون میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔


اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے عادل بیسالوف کی قیادت میں کرغزستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون،تجارت اور مضبوط تعلقات کے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین عزت مآب عادل بیسالوف کی قیادت میں کرغزستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعاون میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ، وزیراعظم نے آئی جی سی کے پانچویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا بھی اظہار کیا۔
دوران ملاقات شہباز شریف نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان پروٹوکول اور مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کو سراہا اور انہیں تجارت، توانائی، تعاون، روابط اور عوامی تبادلوں کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا۔
وزیر اعظم نے آئی جی سی کے دوران کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا اور معاہدوں کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے انکی مؤثر و بروقت پیروری کی اہمیت پر زور دیا۔
عادل بیسالوف نے دونوں ممالک کے مابین قریبی دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کرغزستان کی عوام کے باہمی فائدے کے لیے مل کر کام کرنے اور دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل





