لیجنڈ لیگ، گرین شرٹس کے خلاف کھیلنے سے انکاری بھارتی ٹیم کا سیمی فائنل میں پاکستان سے ٹاکرا
پہلے سیمی فائنل میں پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ ٹیم پاکستان اور ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود بھارت 31 جولائی کو آمنے سامنے آئیں گے


ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے پہلے مرحلے میں گرین شرٹس کے خلاف کھیلنے سے انکار کرنے والی بھارتی لیجنڈز کی ٹیم کا اب ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان سے ٹاکرا ہوگا۔
منگل کو انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے اہم میچ میں بھارتی چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارتی لیجنڈز کو مقررہ 20 اوورز میں 145 رنز کا ہدف دیا،اہم بات یہ تھی کہ بھارت کو یہ ہدف 14.1 اوورز کے اندر مکمل کرنا ضروری تھا تاکہ بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکے۔
تاہم بھارت نے اسٹورٹ بنی کی شاندار نصف سنچری کی بدولت ہدف 13.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور ساتھ ہی سیمی فائنل میں پہنچنے والی چوتھی اور آخری ٹیم بن گئی۔اس سے قبل منگل کے روز ہی پاکستان چیمپئنز نے آسٹریلیا چیمپئنز کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
آسٹریلیا اور جنوبی افریقا پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکے تھے،بھارت کی جیت کے بعد سیمی فائنل کی لائن اپ مکمل ہوگئی، اب ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ ٹیم پاکستان اور ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود بھارت 31 جولائی کو آمنے سامنے آئیں گے۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل اسی روز جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے پہلے مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرا منسوخ کر دیا گیا تھا۔

ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں 217 روپے تک اضافہ، شہری پریشان
- 10 گھنٹے قبل

بھارتی بیٹر چتیشور پجارا کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون اور پاک - چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ ہے،چینی وزارت خارجہ
- 15 گھنٹے قبل
11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا پہلا اجلاس 29 اگست کو طلب، ایجنڈا جاری
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کا بنگلا دیشی طلبہ کے لیے "پاکستان-بنگلا دیش نالج کوریڈور" کا آغاز
- 11 گھنٹے قبل

مہاراشٹرا میں صدر ٹرمپ کے خلاف ٹیرف پر احتجاج، دیوہیکل پتلا اٹھا کر نعرے بازی
- 11 گھنٹے قبل
بھارتی الرٹ کے بعد سیالکوٹ میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، ایمرجنسی اقدامات تیز
- 10 گھنٹے قبل

بھارت :مسافر وین اور ایل پی جی ٹینکر میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 15 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سےملاقات،شاندار میزبانی پر اظہار تشکر
- 14 گھنٹے قبل

مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی نے قوم سے معافی مانگ لی
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان میں ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا
- 11 گھنٹے قبل

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 62 ہزار 686 تک پہنچ گئی
- 10 گھنٹے قبل