سندھ حکومت نے مزدوروں کے لیے کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا


سندھ حکومت مزدوروں پر مہربان، ماہانہ اجرت کم سے کم 40 ہزار کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا اور تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ صنعتی و تجارتی اداروں پر لاگو ہوگا ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق نیم ہنر مند افراد کی اُجرت 41 ہزار 380، ہنر مندوں افراد کی 49 ہزار 628 جبکہ اعلیٰ ہنر مندوں کی اُجرت 51,745 روپے مقرر کی گئی ہے، اس کے علاوہ فی گھنٹہ اُجرت والے مزدوروں کو کم از کم 192 روپے فی گھنٹہ دیے جائیں گے۔
وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم نے کہا کہ مرد و خواتین کو بھی برابری کی بنیاد پر اُجرت دی جائے گی اس کے ساتھ حکومت مزدوروں کی فلاح ، مناسب اجرت اور بہتر کام کے ماحول کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
وزیر محنت سندھ کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے دبائو کو کم کرنا اور مزدور طبقے کو با عزت زندگی فراہم کرناحکومت کا اولین مقصد ہے۔ لیبر قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گااور صنعتکاروں سے مسلسل رابطے میں رہ کر عمل درآمد کی نگرانی کی جائے گی

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 4 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 6 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 9 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 9 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 14 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 8 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل






