برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ سیٹلائٹ بدھ کے روز شام 5:40 بجے (بھارتی وقت کے مطابق) جنوبی بھارت میں واقع ستیش دھون اسپیس سینٹر سے خلا میں روانہ کیا گیا


نئی دہلی: بھارت اور امریکا نے مشترکہ طور پر تیار کردہ زمین کی نگرانی کا سیٹلائٹ ’نِسار‘ (NISAR) خلا میں کامیابی سے لانچ کر دیا ہے، جو خشکی، سمندر اور برفانی علاقوں میں ہونے والی معمولی تبدیلیوں کا بھی مشاہدہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ سیٹلائٹ بدھ کے روز شام 5:40 بجے (بھارتی وقت کے مطابق) جنوبی بھارت میں واقع ستیش دھون اسپیس سینٹر سے خلا میں روانہ کیا گیا۔
نِسار مشن ناسا (NASA) اور بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے اسرو (ISRO) کے اشتراک سے مکمل ہوا ہے۔ یہ دنیا کا پہلا سیٹلائٹ ہے جو بیک وقت دو مختلف ریڈار فریکوئنسیز — ناسا کا L-band اور اسرو کا S-band — استعمال کرے گا، جس سے اسے زمین پر ہونے والی معمولی ترین تبدیلیوں کا بھی سراغ لگانے میں مدد ملے گی۔
سابق ناسا سائنس دان میلا مترا کے مطابق نِسار ہر 12 دن بعد ایک ہی مقام کا دوبارہ جائزہ لے گا اور سینٹی میٹر کی سطح تک تبدیلی کو بھی شناخت کر سکے گا۔
ناسا کا کہنا ہے کہ نِسار اب تک کا سب سے جدید Synthetic Aperture Radar سیٹلائٹ ہے، اور اسے مکمل طور پر فعال ہونے میں تقریباً 90 دن لگیں گے۔ اس دوران اس کے تمام نظاموں کی جانچ اور ترتیب کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
اس مشن پر ڈیڑھ ارب ڈالر (تقریباً) لاگت آئی ہے، جس میں بھارت نے سیٹلائٹ کے کچھ حصے، راکٹ، اور لانچنگ سہولیات فراہم کی ہیں، جب کہ باقی سائنسی اور تکنیکی نظام امریکا نے تیار کیے۔

سہ ملکی سیریز : پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- a day ago

لاہور: جماعت اسلامی کے اجتماع میں عطیات کی اپیل پر چند منٹ میں کروڑوں روپے جمع
- a day ago

سپیشل برانچ کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری ، وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرینگے ، وزیر اعلی کے پی
- a day ago

ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، سے ہلاکتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی
- a day ago
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے دی
- a day ago

پشاور ایف سی ہیڈکوارٹرز پر 2 خودکش دھماکے،تینوں حملہ آور فائرنگ تبادلے میں جہنم واصل
- 16 hours ago

بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر انتقال کر گئے
- 9 hours ago
طالبان حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے: پاکستان اوریورپی یونین کا مطالبہ
- a day ago
وزیراعظم کی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت
- 4 hours ago

دفتر خارجہ میں مینا بازار کا انعقاد، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سرگرم ہیں،وزیر خارجہ
- a day ago
پاکستان اور سعودی عرب کا سٹریٹجک عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 4 hours ago

صارفین کیلئے اچھی خبر:چیٹ جی پی ٹی نے گروپ چیٹس کا فیچر دنیا بھر میں متعارف کروا دیا
- a day ago













