ہنزہ میں اضافی سیلز ٹیکس کے خلاف احتجاج نویں روز بھی جاری، خنجراب بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل
دوسری جانب کسٹمز حکام کا مؤقف ہے کہ ٹیکسز کی وصولی ایف بی آر کے موجودہ قوانین کے تحت کی جا رہی ہے، اور ان میں کسی قسم کی غیر قانونی کارروائی شامل نہیں۔


ہنزہ: پاک چین تجارت سے وابستہ افراد کی جانب سے اضافی سیلز ٹیکس کے خلاف احتجاج نویں روز بھی جاری ہے، جس کے باعث خنجراب بارڈر پر دونوں اطراف کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں۔
مظاہرین نے شاہراہِ قراقرم پر دھرنا دے رکھا ہے اور امیگریشن و کسٹمز آفس کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں چین جانے اور وہاں سے آنے والی متعدد گاڑیاں سرحد کے دونوں جانب پھنس گئی ہیں۔
احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ سیلز ٹیکس اور ایڈیشنل سیلز ٹیکس کے نفاذ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، اور جب تک ان ٹیکسز کو واپس نہیں لیا جاتا، دھرنا جاری رہے گا۔
دوسری جانب کسٹمز حکام کا مؤقف ہے کہ ٹیکسز کی وصولی ایف بی آر کے موجودہ قوانین کے تحت کی جا رہی ہے، اور ان میں کسی قسم کی غیر قانونی کارروائی شامل نہیں۔
احتجاج کے باعث خطے میں تجارتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مقامی معیشت بھی متاثر ہو رہی ہے، جب کہ دونوں ممالک کے درمیان زمینی رابطہ فی الحال تعطل کا شکار ہے۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل





