مودی حکومت کی ایک اور سازش ، پاکستان کو دوبارہ فیٹف گرے لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ کر دیا
یاد رہے کہ فیٹف نے اکتوبر 2022 میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا تھا، جس میں وہ 2018 سے شامل تھا۔


نئی دہلی : بھارتی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف ٹی اے ایف) میں پاکستان کودوبارہ گرے لسٹ میں ڈالنے کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا بیان پاکستان کے خلاف بطور ثبوت جمع کروادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور نے حالیہ بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ ہم طالبان کو گرفتار کرتے ہیں، لیکن ادارے انہیں رہا کر دیتے ہیں۔
فیٹف حکام کے مطابق بھارت نے اس بیان کو پاکستان کے خلاف چارج شیٹ قرار دیتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کی حمایت کرتا ہے۔
بھارتی حکام نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو دوبارہ فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کیا جائے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سے اس وقت سے پاکستان کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا جاری ہے تاکہ اسے دوبارہ گرے لسٹ میں شامل کرایا جا سکے۔
یاد رہے کہ فیٹف نے اکتوبر 2022 میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا تھا، جس میں وہ 2018 سے شامل تھا۔

سیلابی تباہی: 331 سڑکیں متاثر، 32 پل بہہ گئے، بحالی کے لیے اربوں روپے درکار
- 4 hours ago

علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری، 9 مئی حملہ کیس میں اہم پیش رفت
- 2 hours ago

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی قرار دے دیے
- 2 hours ago

ژوب اور گردونواح میں 4.5 شدت کا زلزلہ، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں
- 2 hours ago

سابق سری لنکن صد ر کو جیل بھیجے جانے کے اگلے ہی روز ہسپتال منتقل کر دیا گیا
- 5 minutes ago

"جماعت اسلامی کا میئر کراچی پر کڑا وار: کارکردگی صفر، دعوے بلند
- an hour ago

دوسرا لڈو کیوں نا دیا؟ بھارتی شہری نے لڈو تنازع پر وزیر اعلی ہیلپ لائن پر شکایت کرا دی
- 4 hours ago
ضمنی انتخابات : پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا مشترکہ امیدواروں پر اتفاق
- 3 hours ago

پاکستان کو ڈیجیٹل سرمایہ کاری میں شفافیت لانے کی ضرورت ہے : وزیر خزانہ
- 4 hours ago

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، سیلاب کا خدشہ ، ترجمان پی ڈی ایم اے
- 3 hours ago

بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات ہوگی، بھیک نہیں مانگیں گے: چیئرمین پی سی بی
- 12 minutes ago

جے شنکر کی ٹرمپ پر تنقید، پاک-بھارت کشیدگی امریکا ثالثی کی کوششیں مسترد
- 4 hours ago