عالمی ادارہ صحت نے پاکستان اور افغانستان کو پولیو وائرس کے عالمی پھیلاؤکا ذمہ دار قرارد ے دیا
ڈبلیو ایچ اونے پولیو وائرس کے پھیلاؤ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے بیرون ملک جانے والوں کی پولیو سے بچاؤ کی ویکسی نیشن لازمی ہوگی۔


جینوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان اور افغانستان کو پولیو وائرس کے عالمی پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی ایمرجنسی کمیٹی برائے پولیو کے 42واں اجلاس 18 جون کو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا، جس میں پولیو سے متاثرہ ممالک کے حکام نے شرکت کی۔
ڈبلیو ایچ او اعلامیہ میں کہا گیا کہ اجلاس میں وائلڈ پولیو وائرس ون (WPV1) کے عالمی پھیلاؤ، بالخصوص پاکستان اور افغانستان میں جاری خطرات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان انسداد پولیو کیلئے دو طرفہ تعاون جاری رکھیں۔
اعلامیے میں مزید کہاگیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او 3 ماہ بعد انسداد پولیو کیلئے پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لے گا۔
عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے بیرون ملک جانے والوں کی پولیو سے بچاؤ کی ویکسی نیشن لازمی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پولیو کے بارے میں سرویلنس مزید 3 ماہ جاری رہے گی،جبکہ انسداد پولیو کیلئے پاک افغان باہمی تعاون کا فروغ ناگزیر ہے۔

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، سیلاب کا خدشہ ، ترجمان پی ڈی ایم اے
- 5 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری، 9 مئی حملہ کیس میں اہم پیش رفت
- 5 گھنٹے قبل

دوسرا لڈو کیوں نا دیا؟ بھارتی شہری نے لڈو تنازع پر وزیر اعلی ہیلپ لائن پر شکایت کرا دی
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرہ علاقوں کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں، عطا تارڑ
- 2 گھنٹے قبل

سابق سری لنکن صد ر کو جیل بھیجے جانے کے اگلے ہی روز ہسپتال منتقل کر دیا گیا
- 3 گھنٹے قبل

بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات ہوگی، بھیک نہیں مانگیں گے: چیئرمین پی سی بی
- 3 گھنٹے قبل

"جماعت اسلامی کا میئر کراچی پر کڑا وار: کارکردگی صفر، دعوے بلند
- 4 گھنٹے قبل

9 مئی کے اشتہاری قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے: عظمیٰ بخاری
- 2 گھنٹے قبل

ژوب اور گردونواح میں 4.5 شدت کا زلزلہ، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں
- 5 گھنٹے قبل
ایوی ایشن جرنلسٹس کے اعزاز میں ظہرانہ ، پیپلز یونٹی کا پی آئی اے کے دفاع کا عزم
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی قرار دے دیے
- 4 گھنٹے قبل
ضمنی انتخابات : پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا مشترکہ امیدواروں پر اتفاق
- 5 گھنٹے قبل