واضح رہے کہ لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن جن کا اصل نام ٹیری جین بولیا تھاجو کہ کئی دہائیوں تک پروفیشنل ریسلنگ کا بڑا نام رہے


ویب ڈیسک: سابق لیجنڈری ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ اسٹار ہلک ہوگن کی موت کیسے ہوئی کی اصل وجہ ایک ہفتہ بعد سامنے آ گئی۔
امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کے مطابق 71 سال کی عمر میں موت کی شکار بننے والے ہلک ہوگن، 24 جولائی کو اکیوٹ مایوکارڈیل انفارکشن (acute myocardial infarction) یعنی شدید دل کے دورے کی وجہ سے فوت ہوئے۔
اے بی سی نیوز کو پنلاس کاؤنٹی فورینسک سائنس سینٹر سے حاصل کردہ ہوگن کی کرمیٹشن رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریسلنگ آئیکون کو ایٹریل فیبریلیشن (دل کی دھڑکن کی بے قاعدگی) اور کینسر کی ایک قسم کرونک لمفوسائٹک لیوکیمیا کا بھی شکار تھے، جس کی معلومات نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ نے فراہم کی ہے۔
سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی رپورٹ کے مطابق آکیوٹ مایوکارڈیل انفارکشن اس وقت ہوتا ہے جب دل کی عضلات کو مناسب خون کی فراہمی نہیں ہوتی، اور یہ عام طور پر coronary artery disease کی وجہ سے ہوتا ہے۔
ہلک ہوگن کی موت کے بعد ان کی اہلیہ اسکائی ڈیلی نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ ان کے شوہر صحت کے مسائل کا سامنا کر رہے تھے، مگر انہوں نے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی تھیں۔
واضح رہے کہ لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن جن کا اصل نام ٹیری جین بولیا تھاجو کہ کئی دہائیوں تک پروفیشنل ریسلنگ کا بڑا نام رہے۔
انہوں نے پہلے 8 میں سے 7 ریسل مینیا کے مین ایونٹ میں مرکزی کردار ادا کیاجبکہ وہ کئی رسالوں کے سرورق پر نمودار ہوئے، صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے ہالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 15 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان میں انٹر نیٹ سست روی کا شکار، بحالی میں مزید 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں، سیکرٹری آئی ٹی
- 2 گھنٹے قبل

قومی بچت اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

جسٹس طارق محمود جہانگیری اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے
- 12 منٹ قبل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی
- 4 گھنٹے قبل

مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک گھنٹہ قبل
میرے کہنے پرمیئر لندن صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، امریکی صدر
- 4 گھنٹے قبل

روس میں ایک بار پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی الرٹ جاری
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی لندن آمد سے قبل جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، تاریخی دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا
- 4 گھنٹے قبل

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی بذریعہ ویڈیولنک پیشی کے معاملے پر ایس اوپیز جاری کردیئے
- 3 گھنٹے قبل