پاکستان اور ایران کا تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں، پاک ایران تعلقات مشترکہ ثقافت اور مذہب پر مبنی ہیں،ایرانی صدر


اسلام آباد: وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین تجارت کی راہ میںحائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان ایران بزنس فورم کا انعقاد ہوا، جس میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان، ایرانی وزیر تجارت عطا آتابک، وفاقی وزیر تجارت جام کمال موجود تھے، فورم میں دو ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
اس موقع پر فورم سے خطاب کرتے ہوئےوزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران بزنس فورم کا انعقاد خوش آئند ہے، پاکستان میں زرعی اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے تعلقات مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، ایران کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ دونوں ممالک تجارت کی راہ میں رکاوٹ کو دور کریں گے،دونوں ممالک کا تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان ایس سی او اور ای سی او فورم میں یکساں مؤقف رکھتے ہیں،جس سے دونوں ممالک کو تجارت کے دستیاب مواقعوں سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کو بہترین ماحول کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان کے تمام معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں، زرعی اور صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں، بزنس کمیونٹی سے کہتا ہوں کہ مواقع کا فائدہ اٹھائیں اس سے پہلے کہ یہ ختم ہوجائیں۔
پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں،ایرانی صدر
اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں، پاک ایران تعلقات مشترکہ ثقافت اور مذہب پر مبنی ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہماری پالیسی کا جز ہیں، پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
فورم سے خطا ب میں ایرانی صدر کامزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت 10 ارب تک لے جانا چاہتے ہیں، سمندری اور زمینی راستوں کی ترقی وقت کی ضرورت ہے، فری اکنامک زون دونوں ملکوں کے لیے ضروری ہے۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا خطاب
اس سے قبل وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا فروغ چاہتے ہیں، سرحدی تجارت کے فروغ کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
وزیر تجارت نے کہا کہ تجارت کے دستیاب مواقع سے استفادہ کریں گے، دونوں ممالک تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہیں، ایران کی جانب سے سرمایہ کاری کی دلچسپی کو سراہتے ہیں، مشترکہ اقتصادی کمیشن اجلاس سے معاشی تعاون کو فروغ ملے گا۔
9 مئی مقدمات: اپوزیشن لیڈ ر عمر ایوب کی 8 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور
- 3 hours ago

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 hours ago

پنجاب کابینہ نے ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی
- an hour ago

گوادر میں چینی سرمایہ کاری کی نئی راہیں: شِننگ انٹرپرائز اور جی پی اے معاہدہ
- 2 hours ago

صارفین کیلئے ریلیف: بجلی 1.89 روپے فی یونٹ تک سستی ہو نے کاامکان
- 2 hours ago

برطانوی حکومت کا پاکستانی طلبہ کے لیے چیوننگ اسکالرشپ کا آغاز
- 2 hours ago

سال 2025میں ساڑھے تین لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے
- 16 minutes ago

شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی رکنیت خطرے میں ، مسلسل غیر حاضری پر اسپیکر کا نوٹس
- an hour ago

اداکارہ تمنا بھاٹیا کا انوکھا انکشاف: اپنی تھوک سے کیل مہاسوں کا علاج کرتی ہوں
- 20 minutes ago

ایران میں جولائی کے دوران 96 قیدیوں کو سزائے موت، 5 افغان شہری بھی شامل
- 23 minutes ago

ٹرمپ کا بھارت پر دباؤ: روسی تیل کی خریداری پر ٹیرف میں مزید اضافے کا اعلان
- 3 hours ago

پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا قافلہ روک لیا
- an hour ago