اسرائیلی حملے کا خطرہ برقرار ہے، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائےگا،ایرانی آرمی چیف
اگر دشمن کا خطرہ صرف ایک فیصد بھی ہو، تو اسے سو فیصد سمجھا جانا چاہیے ہمیں دشمن کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے ا،جنرل حاتمی


تہران : ایرانی مسلح فوج کے سربراہ جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے کا خطرہ بدستور برقرار ہے لیکن ہمارے میزائل اور ڈرون بھی تیار ہیںاور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایرانی مسلح فوج کے سربراہ جنرل حاتمی نے کہا ہے کہ ”اگر دشمن کا خطرہ صرف ایک فیصد بھی ہو، تو اسے سو فیصد سمجھا جانا چاہیے۔ ہمیں دشمن کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے اور ممکنہ خطرات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔“
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی میزائل اور ڈرون طیارے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائیوں کے لیے پہلے کی طرح تیار ہیں۔
خیال رہے کہ ایران نے 12روزہ جنگ میں بھی اسرائیلی بمباری کے شروع ہونے کے بعد اسرائیل کے طول و عرض میں ڈرونز کے علاوہ بیلیسٹک میزائلوں سے سخت جواب دیا تھا جو اسرائیلی اور اس کے سب اتحادیوں کے لیے حیران کن رہا تھا۔
اس دوران اسرائیل کی بد ترین بمباری کے علاوہ امریکہ نے بھی ایرانی تنصیبات پر اپنے سب سے بڑے بم بنکر بسٹر گرا کر تین اہم ترین جوہری تنصیبات کو تباہ کر دینے کا اعلان کیا تھا ۔
بعدازاں ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے قطر میں موجود امریکی فوجی اڈے ’’ العدیدہ بیس‘‘ کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا تھا جس کے بعد یہ سہ طرفہ لڑائی 24 جون کو جنگ بندی کے اعلان کے ساتھ ختم ہو گئی۔
پچھلے ماہ اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے ایک بار پھر انتباہ کیا تھا کہ اگر ایران نے اسرائیل کے لیے کوئی خطرہ بننے کی کوشش کی تو پھر سے ایران پر حملہ کر دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے کا پنجاب کے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی فراہمی کا اعلان
- 2 hours ago

غزہ میں بمباری، 44 فلسطینی شہید؛ خان یونس میں ہلال احمر کی عمارت پر حملہ، قحط سے اموات 175 تک پہنچ گئیں
- 3 minutes ago

چیئرمین سینیٹ اور ایرانی صدر کی اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کے امن و استحکام پر تبادلہ خیال
- 23 minutes ago

اداکارہ رمیا کو آن لائن ریپ اور قتل کی دھمکیاں، دو افراد گرفتار
- 21 minutes ago

شیخ حسینہ پر انسانیت سوز جرائم کا مقدمہ: زخمی مظاہرین کا پہلا گواہ عدالت میں پیش
- 15 minutes ago

نوازشریف کے چچازاد بھائی میاں شاہد شفیع کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
- 3 hours ago

سڈنی ہاربر برج پر 90 ہزار افراد کا تاریخی مارچ: فلسطین سے یکجہتی، غزہ میں امن کا مطالبہ
- 11 minutes ago
عمران خان کبھی ملک چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، علی امین گنڈاپور
- 27 minutes ago

غذائی قلت کا شکار فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
- 2 hours ago

ایرانی صدر کی وفد کے ہمراہ ایوان صدر آمد، آصف زرداری نےپرتپاک استقبال کیا
- an hour ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے آئرلینڈ پہنچ گئی
- a few seconds ago

افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دورۂ پاکستان ملتوی
- 25 minutes ago