Advertisement
پاکستان

الیکشن کمیشن نے مشعال یوسفزئی کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

مشعال یوسفزئی سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر منتخب ہوئی ہیں، ان کی مدتِ سینیٹ 11 مارچ 2027 تک ہو گی،نوٹیفکیشن

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 8th 2025, 3:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن کمیشن نے مشعال یوسفزئی کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مشعال یوسفزئی کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست پر مشعال یوسفزئی کی بطور سینیٹر کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق مشعال یوسفزئی سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر منتخب ہوئی ہیں۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق ان کی مدتِ سینیٹ 11 مارچ 2027 تک ہو گی۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مشعال یوسفزئی آئندہ اجلاس میں بطور سینیٹر حلف اٹھائیں گی۔ ان کی کامیابی کے بعد سینیٹ میں خیبرپختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست مکمل ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ علیمہ خان نے مشعال یوسفزئی کے سینیٹر منتخب ہونے پریہ کہتے ہوئے اعتراض کیا تھا کہ مشعال یوسفزئی کے علاوہ بھی کئی قابل اور اہل امیدوار موجود تھے، سینیٹرز کا انتخان خالصا میرٹ پر ہونا چاہیے۔

Advertisement
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 3 دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 2 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 3 دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 2 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 4 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 4 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 4 دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 2 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 4 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 3 دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 2 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 4 دن قبل
Advertisement