ایک ہی وقت میں دو بڑے ایونٹس کے انعقاد سے سیکیورٹی اور لاجسٹک مسائل پیدا ہو سکتے تھے،سربراہ فواد اعجاز


کراچی میں ہونے نیشنل گیمز کے باعث آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخوں میں ردوبدل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن (پی وی سی اے) کے چیئرمین فواد اعجاز خان، صوبائی وزیر کھیل و امورِ نوجوانان سردار محمد بخش خان مہر، اور سیکریٹری اسپورٹس سندھ منور علی مہیسر کے درمیان وزیر کے دفتر میں منعقدہ ایک اہم اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
فواد اعجاز خان کے مطابق ٹورنامنٹ کا شیڈول نیشنل گیمز کے باعث تبدیل کیا گیا ہےجو حکومت سندھ کے زیر اہتمام 6 سے 13 دسمبر 2025 تک کراچی کے مختلف مقامات پر منعقد ہوں گے،اس سے قبل ورلڈ کپ یکم سے 13 دسمبر تک طے تھا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایک ہی وقت میں دو بڑے ایونٹس کے انعقاد سے سیکیورٹی اور لاجسٹک مسائل پیدا ہو سکتے تھے، اس لیے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خواہش اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشورے پر تاریخوں میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نیشنل گیمز میں 7 ہزار سے زائد کھلاڑی، آفیشلز اور ٹیکنیکل اسٹاف شرکت کریں گے، ورلڈ کپ کے دوران کل 42 میچز کراچی کے مختلف میدانوں پر کھیلے جائیں گےجبکہ پاکستان ٹیم کے تمام میچز فلڈ لائٹس میں ہوںگےجنہیں براہِ راست ٹی وی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نشر کیا جائے گا۔
فواد اعجاز خان نے بتایا کہ تمام 12 شریک ممالک پاکستان، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، ہانگ کانگ، زمبابوے، کینیڈا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا اور ریسٹ آف دی ورلڈ ٹیم کو اعتماد میں لیا گیا ہے اور سب نے اس فیصلے کی حمایت کی ہے۔
پی وی سی اے کے سربراہ نے کہا کہ نیا شیڈول شائقین کو زبردست کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع دے گا، کھیلوں کی سیاحت کو فروغ دے گا اور پاکستان کی مہمان نوازی کو دنیا کے سامنے اجاگر کرے گا۔

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تعاون کے 7 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
- 7 گھنٹے قبل

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند
- 5 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
- ایک گھنٹہ قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- 5 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم
- 3 گھنٹے قبل

جکارتہ: بیٹری پھٹنے سے عمارت میں خوفناک آگ لگ گئی ، 20 افراد جاں بحق ،متعددزخمی
- 7 گھنٹے قبل

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا،پولنگ کب ہو گی؟
- 7 گھنٹے قبل

71 کی جنگ میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سیسہ پلائی دیوار تھی، آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے،فیلڈ مارشل
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اورانڈونیشیا کے تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ،تعلقات مزید بلندیوں کو چھوئیں گے،وزیراعظم
- 7 گھنٹے قبل

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل










