منصوبے کی تکمیل سے گلگت بلتستان میں عوامی سہولیات میں نمایاں بہتری اور توانائی کے بحران کے خاتمے میں مدد ملے گی۔


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔
وزیراعظم کے اعلان کے محض دو دن بعد ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) نے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں 100 میگاواٹ سولر فوٹووولیٹک پاور پلانٹ منصوبے کی باضابطہ منظوری دے دی جس سے علاقے میں بجلی کی قلت کم کرنے میں مدد ملے گی ، یہ منصوبے سے پہلے سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے منظور ہو چکا ہے۔
وزیر اعظم نے اپنے حالیہ دورہ گلگت بلتستان کے دوران اعلان کیا تھا کہ ایکنک جلد یہ منصوبہ منظور کرے گا، منصوبے سے استور ، داریل، تنگیر دیامر، کھانچے، غذر، گلگت، ہنزہ، اشکومن، نگر، روندو، اسکردو اور شگر کے اضلاع مستفید ہوں گے۔
24957 ملین روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا یہ منصوبہ تین سال میں مکمل کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق منصوبے کی تکمیل سے گلگت بلتستان میں عوامی سہولیات میں نمایاں بہتری اور توانائی کے بحران کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
صوبے کی تقسیم کے مطابق پہلے مرحلے میں ضلع سکردو کو 18.162 میگا واٹ، گلگت کو 28.013 میگاواٹ اور دیامر کو 13.126 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی ۔
تیسرے مرحلے میں باقی اضلاع کو 16.096 میگا واٹ بجلی مہیا کی جائے گی جبکہ اسپتالوں اور سرکاری دفاتر کے لیے آف دی گرڈ 18.162 میگاواٹ بجلی مختص ہوگی۔
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 14 hours ago
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 20 hours ago

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 20 hours ago

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 20 hours ago

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- 2 days ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- 2 days ago

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- 2 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 2 days ago
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 20 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- 14 hours ago



