راولپنڈی: غیرت کے نام پر قتل کیس، شوہر اور والد سمیت 6 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
مقامی عدالت میں سول جج ذیشان بٹ نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران پولیس نے ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا


راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں شادی شدہ خاتون کے غیرت کے نام پر قتل کیس میں نامزد 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
مقامی عدالت میں سول جج ذیشان بٹ نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران پولیس نے ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا۔
سماعت کے دوران پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی، تاہم عدالت نے یہ استدعا مسترد کر دی اور مقدمے میں نامزد شوہر، والد اور جرگے کے سربراہ سمیت چھ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پیر ودھائی میں غیرت کے نام پر ایک شادی شدہ خاتون کو قتل کر دیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے خاتون کے اہل خانہ سمیت آٹھ سے زائد افراد کو گرفتار کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق، دورانِ تفتیش جرگے کے سربراہ نے خاتون کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 20 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 20 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 3 دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 13 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 19 گھنٹے قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 18 گھنٹے قبل







