سابق وزیر اعظم نے سونے کا لوٹا توشہ خانہ میں جعلی کروا کر جمع کرایا، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ
سابق صوبائی وزیر نے مزید الزام عائد کیا کہ ملائیشیا سے ملنے والا ایک قیمتی ڈنر سیٹ، جس میں خصوصی پرچ اور پیالیاں شامل تھیں


پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور عمران خان کے سابق میڈیا مشیر فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب کے دوران سابق وزیراعظم کو پیش کیا گیا اصلی سونے کا لوٹا انہوں نے پیتل کے لوٹے سے تبدیل کروایا، جس پر سونے کی قلعی کرا کر اسے توشہ خانے میں جمع کرایا گیا، جب کہ اصل سونے کا تحفہ اپنے پاس رکھ لیا گیا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں فیاض چوہان نے کہا کہ بہت سی بڑی کرپشن کی کہانیاں سامنے آئیں، مگر جنوری یا فروری 2019 میں کرتار پور راہداری کے افتتاح کے دوران جو واقعہ پیش آیا، وہ قابل ذکر ہے۔ اُن کے بقول، اس تقریب میں اُس وقت کے وزیراعظم عمران خان اور جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ بھی شریک تھے، جہاں سکھ برادری کی جانب سے عمران خان کو سونے کا لوٹا بطور تحفہ پیش کیا گیا۔
فیاض چوہان نے بغیر کسی کا براہ راست نام لیے عمران خان اور ان کی اہلیہ پر تنقید کی، انہیں "انتہائی لالچی اور موقع پرست" قرار دیا اور کہا کہ راولپنڈی کے صرافہ بازار سے سونے کا لوٹا تبدیل کروا کے اس کی جگہ پیتل کا لوٹا لیا گیا، جس پر سونے کی تہہ چڑھوا کر توشہ خانہ میں جمع کروا دیا گیا، جبکہ اصل لوٹا ان کے ذاتی استعمال میں آ گیا۔
سابق صوبائی وزیر نے مزید الزام عائد کیا کہ ملائیشیا سے ملنے والا ایک قیمتی ڈنر سیٹ، جس میں خصوصی پرچ اور پیالیاں شامل تھیں، وہ بھی راولپنڈی کے راجا بازار میں فروخت کر دی گئیں۔
انہوں نے سابق وزیراعظم کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو بڑا تجربہ کار، باوقار اور کامیاب ظاہر کرتے ہیں، مگر درحقیقت یہ شخص لالچ کی انتہا کو پہنچ چکا ہے۔ چوہان کا کہنا تھا کہ "آج میں انہیں پوری دنیا کے سامنے 'لوٹا چور' کا خطاب دیتا ہوں، اور بدقسمتی سے یہ پاکستان کا ایسا سابق وزیراعظم ہے جس کا تعارف ہی یہی رہ گیا ہے۔"
فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ یہ شخص چاہے 14 اگست ہو یا 6 ستمبر، ہر قومی موقع پر اپنی رہائی کے لیے اداروں پر دباؤ ڈالنے اور ملک کی عزت کو داؤ پر لگانے کی کوشش کرتا ہے، مگر انجام ہمیشہ رسوائی ہی ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ فیاض الحسن چوہان کو 2022 میں عمران خان نے بطور میڈیا ایڈوائزر مقرر کیا تھا۔

ایرانی صدر کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش
- 4 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کے مزید ارکان کا کمیٹیوں سے استعفیٰ، پارٹی نے پارلیمانی عمل سے مکمل لاتعلقی اختیار کرلی
- 5 گھنٹے قبل

امریکی ٹیرف کے بعد بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گیا
- 6 گھنٹے قبل

ایشیا ڈیولپمنٹ بینک کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد
- 7 گھنٹے قبل

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز: پاکستان کا افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

راولپنڈی: گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے
- 9 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلابی صورتحال میں مدد کی پیشکش
- 8 گھنٹے قبل

وزیر آباد میں فلڈ ریلیف کیمپ عارضی نکلا، مریم نواز کے دورے کے بعد متاثرین واپس، کیمپ بند
- 5 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، سفارتی تعلقات کے قیام پرغور
- 9 گھنٹے قبل

حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
- 5 گھنٹے قبل

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 3.57 فیصد تک جا پہنچی، ٹماٹر، آٹا اور چکن مزید مہنگے
- 4 گھنٹے قبل