بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، بیرون ملک پاکستانی ہمارا فخر ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی دوغلی پالیسیوں کے خلاف کامیاب سفارتی مہم چلائی، اور اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا


آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان واضح کر چکا ہے کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزی خطے کو جنگ کے دہانے پر لے آئی، تاہم پاکستان نے نہایت ذمہ داری کے ساتھ مؤثر اور پرعزم جواب دے کر بڑے تصادم کو ٹالا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت خود کو ’وشوا گرو‘ ظاہر کرتا ہے، لیکن اس کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بےنقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی ٹرانس نیشنل دہشتگرد سرگرمیوں پر عالمی برادری کی تشویش کا حوالہ دیتے ہوئے کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل، قطر میں بھارتی نیول افسران کے مقدمے اور کلبھوشن یادیو کیس کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی دوغلی پالیسیوں کے خلاف کامیاب سفارتی مہم چلائی، اور اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔
امریکی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی اسٹریٹجک قیادت نے نہ صرف پاک بھارت کشیدگی کو روکا بلکہ دیگر عالمی تنازعات میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدے کے ذریعے بڑی سرمایہ کاری کی امید ہے۔ سعودی عرب، چین، یو اے ای اور امریکا کے ساتھ مختلف معاہدوں پر پیش رفت جاری ہے، اور پاکستان بین الاقوامی سطح پر اقتصادی تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔
انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ برین ڈرین نہیں بلکہ "برین گین" ہیں، جن کی حب الوطنی، وابستگی اور مالی تعاون ہمیشہ پاکستان کی طاقت رہے ہیں، خصوصاً ناگہانی آفات میں ان کا کردار قابلِ ستائش ہے۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، یہ بھارت کا داخلی نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی تنازع ہے، جس پر اقوامِ متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں۔ پاکستان ان قراردادوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
- 11 hours ago

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ: فیفا کی فنڈنگ جلد ملنے کا امکان
- 12 hours ago

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 9 hours ago

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 8 hours ago

صدر پاکستان کی جانب سے (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری
- 12 hours ago

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 6 hours ago
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 6 hours ago

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی
- 11 hours ago

امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ
- 9 hours ago

تین ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 10 hours ago

لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا
- 9 hours ago

ملتان میں دریائے چناب کے سیلاب نے مویشیوں اور فصلوں کو تباہ کر دیا
- 11 hours ago