الو ارجن ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار سے الجھ پڑے، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق الو ارجن کو ممبئی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار سے تلخ کلامی مہنگی پڑ گئی، اور وہ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار الو ارجن ایک بار پھر تنازع کا شکار ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق الو ارجن کو ممبئی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار سے تلخ کلامی مہنگی پڑ گئی، اور وہ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکار ممبئی سے بیرون ملک روانگی کے لیے ایئرپورٹ پہنچے تھے اور انہوں نے ماسک پہن رکھا تھا۔ سیکیورٹی اہلکار نے انہیں چہرے سے ماسک ہٹانے کا کہا، جس پر الو ارجن ناراض ہو گئے اور بحث کرنے لگے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ الو ارجن سیکیورٹی اہلکار سے الجھ رہے ہیں۔ بعد ازاں ان کے ساتھ موجود ایک شخص کی مداخلت پر وہ محض چند لمحوں کے لیے ماسک ہٹاتے ہیں اور فوراً دوبارہ پہن لیتے ہیں۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد صارفین نے الو ارجن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کئی لوگوں نے انہیں مغرور اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والا قرار دیا، جبکہ کچھ نے یاد دلایا کہ شہرت قانون سے بالاتر نہیں بناتی۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ الو ارجن کسی تنازع میں ملوث ہوئے ہوں۔ دسمبر 2024 میں ان کی فلم پشپا 2 کی اسکریننگ کے دوران بھگدڑ مچنے پر ان کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا اور ایک رات انہیں حراست میں بھی گزارنی پڑی تھی۔

لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا
- 9 گھنٹے قبل

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 8 گھنٹے قبل

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 9 گھنٹے قبل

تین ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ: فیفا کی فنڈنگ جلد ملنے کا امکان
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 6 گھنٹے قبل

امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ
- 9 گھنٹے قبل

صدر پاکستان کی جانب سے (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری
- 12 گھنٹے قبل

ملتان میں دریائے چناب کے سیلاب نے مویشیوں اور فصلوں کو تباہ کر دیا
- 11 گھنٹے قبل

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی
- 11 گھنٹے قبل