اقلیتوں کی فلاح و بہبود حکومت کے ترجیحی فرائض میں شامل ہے، شہباز شریف


وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقوام عالم کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی مذہبی آزادی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گا۔
اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود حکومت کے ترجیحی فرائض میں شامل ہے اور ان کی ناقابلِ فراموش خدمات کو قومی اثاثہ سمجھا جاتا ہے، انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ آج پاکستان میں اقلیتوں کو تمام شہری و مذہبی حقوق حاصل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947 کی تاریخی تقریر اقلیتوں کے محفوظ مستقبل کی نظریاتی ضمانت ہے اور ہم اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ اقلیتوں کو مساوی مواقع فراہم کر کے قومی ترقی میں ان کا کردار مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو اقلیتوں کے جذبہ حب الوطنی اور ثقافتی ورثے سے لگاؤ پر فخر ہے اور حکومت ان کی قومی دھارے میں بھرپور شمولیت کے لئے پرعزم ہے۔

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری
- 2 hours ago

خیبرپختونخوا اسمبلی میں افغانستان میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس، متفقہ قرارداد منظور
- 5 minutes ago

یورپی یونین صدر کے طیارے کی لینڈنگ میں رکاوٹ، یورپی یونین کا روس پر الزام
- 2 hours ago

سہ فریقی سیریز :یو اے ای کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- an hour ago

شہباز شریف کی آذری صدرالہام علیوف سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو
- 4 hours ago

سیلاب کے باعث سیالکوٹ ائیرپورٹ پر معطل فضائی آپریشن بحال، نوٹم جاری
- an hour ago

خیبر پختونخوا کے متعدد علاقے ویکسی نیشن سے محروم ،پولیو کیسز سامنے آ گئے
- 3 hours ago

بابائے حریت سید علی گیلانی کی چوتھی برسی آج منائی جا رہی ہے
- 4 hours ago

پیروں کی معمولی تکالیف دل کے مہلک مرض کی خاموش علامت ہو سکتی ہیں،ماہرین نے خبردار کر دیا
- 4 hours ago

شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ، فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 خارجی جہنم واصل
- 3 hours ago

سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سٹیڈیم نظم و ضبط کے لیے نیا پروٹوکول جاری
- 3 hours ago

کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش پر منشیات کیس میں فردِ جرم عائد
- 3 hours ago