Advertisement
پاکستان

 9 مئی مقدمات میں سزائیں،تحریک انصاف کا فیصلے پر شدید ردعمل، چیلنج کرنے کا اعلان

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ قانون و انصاف کی روح کو بحال کیا جائے اور سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے تمام مقدمات کو ختم کیا جائے،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 hours ago پر Aug 11th 2025, 6:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 9 مئی مقدمات میں سزائیں،تحریک انصاف کا فیصلے پر شدید ردعمل، چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے 9 مئی کے مقدمات میں رہنماؤں کو سنائے جانے والی سزاؤں پر شیدید ردعمل دیتے ہوئے انہیں اعلی عدالتوں میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکز ی سیکرٹری جنرل اور ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے حوالے سے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے پارٹی کی سینئر قیادت اور کارکنوں کو سنائی گئی سزائیں انصاف اور عدل کے منہ پر ایک طمانچہ ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے مزیدکہا کہ یہ فیصلے قانونی اصولوں اور منصفانہ ٹرائل کے تمام تقاضوں کو نظر انداز کرتے ہوئے سیاسی انتقام کی بنیاد پر دیے گئے ہیں اور یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ ان مقدمات میں شفافیت کو یکسر بالائے طاق رکھا گیا اور ملزمان کو اپنے دفاع کا موقع تک نہیں دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مقدمات میں قانونی تقاضے پورے کئے بغیر دیر رات تک بند کمروں میں ٹرائل چلائے گئے جن کا مقصد اس کارروائی کو عوام اور میڈیا کی نظروں سے بچا کر مطلوبہ نتائج حاصل کرنا تھا، ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بے بنیاد اور مضحکہ خیز شواہد اور گواہیوں کو بغیر کسی قانونی جواز کے قبول کر کے انصاف کے اصولوں کی کھلی توہین کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی مقبول ترین سیاسی رہنما جو مکمل پرامن  اور قانون کی پاسداری کرنے والے پاکستانی ہیں، ان پر دہشتگردی کے الزامات لگا کر سزا دینا آئین اور انصاف دونوں کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

 اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ایک طے شدہ سکرپٹ کے تحت یکے بعد دیگرے سنائے جانے والے ناحق فیصلوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان فیصلوں کا مقصد صرف اور صرف تحریک انصاف کو دیوار سے لگانا اور اس کی قیادت اور کارکنوں کو خوفزدہ کرنا ہے،ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کی جانب سے ایک ہی طرز پر سنائے جانے والے متنازعہ فیصلے ثابت کرتے ہیں کہ ملک کا عدالتی نظام مکمل طور پر منہدم اور بے وقعت ہو چکا ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ یہ فیصلے ہمیں اپنے جمہوری حقوق اور آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کرنے سے ہر گز نہیں روک سکتے،ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ن تمام غیر منصفانہ فیصلوں کے خلاف ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرے گی اور  آخری سانس تک انصاف کی لڑائی لڑے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ قانون و انصاف کی روح کو بحال کیا جائے اور سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے تمام مقدمات کو ختم کیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بے گناہ قائدین اور کارکنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں انصاف دلانے کے لیے ہر قانونی اور جمہوری راستہ اختیار کریں گے۔

شیخ وقاص اکرم نے مزید کہاکہ تحریک انصاف اس غیر منصفانہ فیصلے کو یکسر مسترد کرتی ہے اور انصاف کے حصول کی جدوجہد میں ہر سطح پر اپنی قانونی، عوامی اور سیاسی جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ آج پیر کے روز لاہور کی انسداد دہشت گردی( اے ٹی سی) عدالت نے 9 مئی کے 2 مقدمات تھانہ شاد مان ٹاؤن نذر آتش کیس اور راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کردیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور عمران خان کے گارڈ حافظ ارشد کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔ اس کے علاوہ عدالت نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو تھانہ شادمان جلانے کے کیس میں 5،5 سال قید کی سزا سنائی۔

عدالت نے تھانہ شاد مان نذر آتش کیس میں 13 ملزمان کو سزا سنائی اور 12 ملزمان کو بری کردیا۔

اسی طرح عدالت نے راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کیس میں 7 ملزمان کو سزا سنائی اور 10 ملزمان کو بری کیا۔

Advertisement
اسحاق ڈارکی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو،سفارتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈارکی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو،سفارتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

  • 4 گھنٹے قبل
پنجاب میں ڈینگی ایک دفعہ پھر سر اٹھانے لگا،مزید 9 افراد بیماری میں مبتلا

پنجاب میں ڈینگی ایک دفعہ پھر سر اٹھانے لگا،مزید 9 افراد بیماری میں مبتلا

  • 7 گھنٹے قبل
بھارت کو ایک اور دھچکا،ائیر انڈیا کا واشنگٹن کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان

بھارت کو ایک اور دھچکا،ائیر انڈیا کا واشنگٹن کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان

  • 6 گھنٹے قبل
چہلم امام حسین ؑکے موقع پر حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی

چہلم امام حسین ؑکے موقع پر حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی

  • 7 گھنٹے قبل
پاکستان نے فیلڈ مارشل سے متعلق بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا

پاکستان نے فیلڈ مارشل سے متعلق بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا

  • 33 منٹ قبل
اسٹیٹ بینک کا یومِ آزادی پر تعطیل کا اعلان

اسٹیٹ بینک کا یومِ آزادی پر تعطیل کا اعلان

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت،فوری جنگ بندی کا مطالبہ

پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت،فوری جنگ بندی کا مطالبہ

  • 4 گھنٹے قبل
امریکہ نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دے دیا

امریکہ نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دے دیا

  • ایک گھنٹہ قبل
خاتون سے زیادتی کے الزامات ،بورڈ نے کرکٹرپر پابندی عائد کر دی

خاتون سے زیادتی کے الزامات ،بورڈ نے کرکٹرپر پابندی عائد کر دی

  • 6 گھنٹے قبل
حج2026 کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع

حج2026 کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع

  • 6 گھنٹے قبل
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

  • 4 گھنٹے قبل
حکومت ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے،وزیر اعظم

حکومت ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے،وزیر اعظم

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement