جی این این سوشل

پاکستان

افغان سفیرکی بیٹی کونامعلوم افراد نے اغوا کرنے بعد چھوڑ دیا

اسلام آباد : دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق گزشتہ روزپاکستان میں تعینات افغان سفیر کی بیٹی کو نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کیا گیا تھا اور چند گھنٹوں بعد انہیں چھوڑ دیا گیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

افغان سفیرکی بیٹی کونامعلوم افراد نے اغوا کرنے بعد چھوڑ دیا
افغان سفیرکی بیٹی کونامعلوم افراد نے اغوا کرنے بعد چھوڑ دیا

 

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز افغان سفارتخانے نے اطلاع دی کہ افغان سفیر کی بیٹی پر کار میں سوار ہوتے وقت حملہ کیا گیا، واقعے کی اطلاع پر فوری اسلام آباد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ اور سیکیورٹی حکام سفیر اور ان کےاہل خانہ سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ اور سیکیورٹی حکام اس معاملے میں مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں، ملزمان کا سراغ لگانے اور انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان سفیر اور ان کے اہل خانہ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، سفارتکاروں ان کے اہل خانہ کی سیکیورٹی کے لیے پرعزم ہیں، اس طرح کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز افغان سفیر کی بیٹی کو اسلام آباد میں اغوا کیا گیا تھا پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کو تھوڑی دیر بعد چھوڑ دیا گیا تھا ، نامعلوم افراد نے لڑکی کے ہمراہ پچاس روپے کے نوٹ بھی رکھاہے ، ‏50 روپے کے نوٹ پرافغان سفیرنجیب اللہ کے کمیونسٹ ہونےسے متعلق تحریربھی ‏درج تھی، پولیس حکام کا کہنا ہے خاتون کا میڈیکل کروا لیا گیا، درخواست کےبغیرکارروائی نہیں کرسکتے ۔

وقاقی دارالحکومت پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک افغان سفارتخانے یا سفیرکی جانب سے تحریری درخواست موصول نہیں ہوئی ہے ، متاثرہ لڑکی کی تحریری درخواست پرہی مذید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

موسم

شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے  نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

وزیراعظم نے قوم سے درخواست کی  کہ نماز استسقاء ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لئے خصوصی دعاء مانگی جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے  نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے  نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

وزیراعظم نے قوم سے درخواست کی  کہ نماز استسقاء ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لئے خصوصی دعاء مانگی جائے۔

علمائے کرام اور مشائخ عظام خاص طور پر نماز استسقاء کے اہتمام میں اپنا کردار ادا کریں،بارش برسنے سے ماحول میں بہتری آئے گی ، بیماریوں سے نجات ملنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔

اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کی جائیں تا کہ انسانی زندگی کو اس تکلیف سے نجات مل سکے،وفاق اور صوبوں کے زیر اہتمام تمام مساجد میں نماز استسقاء کا اہتمام کیا جائے۔
موجودہ صورت حال میں باران رحمت کی شدید ضرورت ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

شیخ رشید صدر زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں بری

شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیخ رشید  صدر  زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں  بری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بری کر دیا۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود نےشیخ رشید کی درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، شیخ رشید کے خلاف سازش، عوام کو اکسانے کی دفعات مقدمہ میں لگائی گئی تھیں۔

گزشتہ روز  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر کو ہو گا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر کو ہو گا

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر 2024 کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چاند دیکھنے کا مرکزی اجلاس پیر کی شام وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اراکین اپنے اپنے مقامات سے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll