پاکستان
ہوا ئی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے خوشخبری
پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کیلئے کراچی سے 20 اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے۔
پی آئی اے کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کیلئے 14 اور لاہور کیلئے 6 اضافی پروازیں چلائی جائیں گی، اس دوران بوئنگ777 طیارے استعمال ہوں گے۔
پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر کراچی اسلام آباد کیلئے 14پروازیں چلائی جائیں گی، اسلام آباد کیلئے یومیہ4پروازیں آپریٹ ہوں گی جبکہ کراچی سے لاہور کیلئے 6 اضافی پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
انتظامیہ نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی دبئی سے پاکستان 10، دوحہ سے6، بحرین سے 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
خلیجی ممالک سے فلائٹ آپریشن 6 جولائی سے جاری ہے جو 18 جولائی تک مکمل کیا جائے گا۔
پاکستان
جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر کو ہو گا
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا
جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر 2024 کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چاند دیکھنے کا مرکزی اجلاس پیر کی شام وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا۔
واضح رہے کہ صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اراکین اپنے اپنے مقامات سے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
کھیل
پہلا ٹوئنٹی : آسٹریلیا کی پاکستان کو 29 رنز سے شکست
تاخیر کے باعث ٹیموں کے درمیان فی اننگز 7 اوورزکا کھی آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج برسبین میں کھیلا جارہا ہے اور پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ایک بجے شروع ہونا تھا لیکن اب میچ 3 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔
فی الحال برسبین میں بارش رک گئی ہے اور امپائرز پچ کا معائنہ کررہے ہیں، ٹیموں کے درمیان فی اننگز 7 اوورزکا کھیل ہوگا جب کہ اب ٹاس بھی ہوچکا ہے۔
رضوان کا اس میچ کے حوالے سے کہنا تھا کہ تیاری اچھی ہے، فائنل الیون سے متعلق وہی فیصلہ کریں گے جو بہتر ہوگا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
دوسری جانب آسٹریلیا کو مچل اسٹارک، جوش ہیز ل ووڈ، مستقل کپتان مچل مارش اور اوپنر ٹریوس ہیڈ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، جوش انگلس سیریز میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔
اس فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں آخری بار مارچ 2022 میں لاہور میں آمنے سامنے آئی تھیں جس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتنے والی پاکستان ٹیم کے پاس ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر مزہ ڈبل کرنے کا سنہری موقع ہے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے ، پاکستان کی آدھی ٹیم 16 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان کو جیت کے لیے 94 رنز کا ہدف دیا، پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنا سکی۔
کھیل
ٹی 20سیریز : سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے
برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا ، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا
آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے باوجود سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے۔
تفصیلات کے مطابق برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ بارش سے متاثرہ میچ کو سات اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ آسٹریلیا نےاس میچ میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی۔
دی گابا سٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے میزبان ٹیم نے سات اوورز میں 93رنز سکور کئے۔ گلین میکسویل نے 43 اور مارکس اسٹوئنس نے 21 رنز اسکور کیے۔ جواب میں قومی کرکٹ ٹیم سات اوورز میں صرف64رنز سکور کر پائی۔ وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
تجارت 2 دن پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
موسم 19 گھنٹے پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی
-
کھیل 15 گھنٹے پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
علاقائی 2 دن پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
-
علاقائی 2 دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک