کلاؤڈبرسٹ کے نتیجے میں 17 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے


خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں بارشوں اور کلاؤڈبرسٹ کے نتیجے میں اب تک 42 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
صوابی کے گاؤں دالوڑی بالا میں کچھ روز قبل کلاؤڈبرسٹ کے نتیجے میں 17 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے، تباہ حال گھروں میں 40 افراد ملبے کے نیچے دب گئے تھے۔
ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ نے بتایا کہ متاثرہ علاقے میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، ملبے سے 40 لوگوں کو نکالا گیا ہےجس میں 37 لاشیں اور3 زخمی شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق سرکوئی پایاں میں بھی کلاؤڈبرسٹ کی وجہ سے 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے جب کہ ایک نوجوان کرنل شیر ندی کے مقام پر سیلابی ریلے بہہ گیا تھا جس کی لاش گزشتہ روز ریسکیو ٹیموں نے نکالا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع صوابی میں بارشوں اور کلاؤڈبرسٹ سےمجموعی طور پر 42 اموات ہوئی ہیں، کلاؤڈبرسٹ سے دالوڑی بالا میں 17 گھر،سرکوئی میں ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہوا جب کہ مجموعی طور پر 27 گھروں کو نقصان پہنچا ہے، متاثرہ علاقے دالوڑی بالا میں بحالی کا کام جاری ہے۔
دوسری طرف خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کا سیلابی ریلوں کے باعث درجنوں دیہات سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، اب تک درجنوں مکانات منہدم ہو چکے ہیں، ایک خاتون جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 6 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 3 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل





