Advertisement
تفریح

25 سال کی عمر میں اداکار بننے کا سوچا، پہلے موقع کے لیے 4 سال محنت کی: شبیر جان

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 25 برس کی عمر کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 ماہ قبل پر اگست 21 2025، 7:51 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
25 سال کی عمر میں اداکار بننے کا سوچا، پہلے موقع کے لیے 4 سال محنت کی: شبیر جان

سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کی زندگی بھارتی اداکاروں سے یکسر مختلف ہے، کیونکہ جو سہولیات اور وسائل بھارتی اداکاروں کو حاصل ہیں، وہ پاکستانی فنکاروں کو دستیاب نہیں۔

شبیر جان حال ہی میں مزاحیہ پروگرام  میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بھی کھل کر گفتگو کی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 25 برس کی عمر کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم، پہلے موقع کے حصول کے لیے انہیں کئی برس تک محنت کرنا پڑی۔

ان کا کہنا تھا کہ 25 سال سے پہلے انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ اداکار بنیں گے، لیکن ایک دن کسی اداکار کو پرفارم کرتے دیکھ کر انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ بھی یہی شعبہ اپنائیں گے۔

شبیر جان نے مزید بتایا کہ اداکاری سے قبل انہوں نے مختلف نوکریاں کیں، جن میں فیکٹری میں کام کرنا بھی شامل ہے۔ تاہم جلد ہی انہیں احساس ہو گیا کہ ملازمت کرنا ان کے مزاج کے خلاف ہے اور وہ ایسی زندگی نہیں گزار سکتے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اداکاری میں پہلا بریک حاصل کرنے کے لیے انہوں نے تقریباً چار سال تک سخت محنت کی۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی وی کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہیں کئی نامناسب حالات اور رویے بھی برداشت کرنے پڑے، کیونکہ اس وقت ملک میں صرف ایک ہی چینل تھا، اور کوئی متبادل موجود نہیں تھا۔

انہوں نے مزید تفصیلات تو نہیں بتائیں، لیکن کہا کہ اس دور میں انہیں اپنی طبعیت کے خلاف بہت کچھ برداشت کرنا پڑا۔

ایک سوال کے جواب میں، جب ان سے ان کے وزن کے حوالے سے پوچھا گیا کہ وہ جوانی میں بھی صحت مند تھے اور اب بھی ویسے ہی ہیں، تو انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ وہ روز وزن کم کرنے کا سوچتے ہیں، مگر روز ہی اپنی سوچ کو بھول جاتے ہیں

Advertisement
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

  • 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی

وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی

  • 5 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

  • ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

  • 5 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

  • ایک دن قبل
عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

  • ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

  • ایک دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

  • 5 گھنٹے قبل
امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

  • 8 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement