جی این این سوشل

تفریح

علیزے شاہ کی والدہ نے ان کی ناپسندیدہ عادت سے متعلق بتادیا

لاہور : اداکارہ علیزے شاہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ جب کبھی علیزے کسی گھر آئے مہمان کو تھوڑا سا بھی اگنور کرتی ہے تو مجھے اچھا نہیں لگتا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

علیزے شاہ کی والدہ نے ان کی  ناپسندیدہ عادت سے متعلق بتادیا
علیزے شاہ کی والدہ نے ان کی ناپسندیدہ عادت سے متعلق بتادیا

تفصیلات کے مطابق علیزے شاہ اپنی والدہ کے ہمراہ  نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں ، اداکارہ علیزے شاہ کی والدہ نے میزبان کے سوال پر جواب دیتے ہوئے علیزے کی ناپسندیدہ عادت سے متعلق بتایا۔

میزبان  نے سوال پوچھا کہ علیزے ددھیال اور ننھیال کے مہمانوں میں سے زیادہ کس کو اگنور کرتی ہیں ، اس سوال پر علیزے نے بتایا کہ یہ میرے موڈ  پر منحصر ہے، جس کی وجہ سے میرے خاندان والے بھی باتیں بنا چکے ہیں ۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ دل کرتا ہے تو بلاتی ہوں ، ورنہ نہیں بلاتی لیکن دراصل کبھی کبھی کوئی بات ہو جاتی ہے جس کے باعث آپ ڈسٹرب ہوتے ہیں تو آپ کا دل نہیں کرتا کسی سے بات کرنے کا۔

علیزے شاہ  کا مزید کہنا تھا کہ اب زبردستی تو کسی  کے پاس جاکر بیٹھا تو نہیں جاسکتا اور میں یہ سب نہیں کر سکتی۔

 

 

 

 

دنیا

لبنان : صہیونی فورسز کی جارحیت سے مزید 78 افراد شہید

صہیونی فورسز کی  جنوبی بیروت میں  گولہ باری سے مزید 78 لبنانی شہید جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لبنان : صہیونی فورسز کی  جارحیت سے  مزید 78 افراد شہید

اسرائیلی فورسز کے لبنان پر فضائی  حملے جاری ہیں ، مختلف علاقوں میں  شدید بمباری کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ اور رفیق الحریری ایئرپورٹ کے قریب حملے کیے گئے، تاہم اسرائیلی حملوں کے دوران ایئر پورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت جاری رہی۔ 

صہیونی فورسز کی  جنوبی بیروت میں  گولہ باری سے مزید 78 لبنانی شہید جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان میں اسرائیلی جارحیت سے شہدا کی مجموعی تعداد 3 ہزار 445 ہوگئی،جبکہ اب تک  14 ہزار 599 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ 

دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے جھڑپوں میں 6 اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوگئے، اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا، روس، مصر نے لبنان اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اے این پی  رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے

الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اے این پی  رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال  کر گئے۔

الیاس بلور کے بھائی اور سینئر رہنما اے این پی غلام بلور کے مطابق مرحوم الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے،اور آج صبح 4 بجے ان کا انتقال ہو گیا، الیاس احمد بلور کی عمر 84 برس تھی۔

رہنما اے این پی ثمر ہارون بلور نے الیاس بلور کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ الیاس بلور کی نماز جنازہ کل دوپہر 2 بجے وزیر باغ پشاور میں ادا کی جائے گی،الیاس بلور، غلام بلورکے بھائی اور غضفر بلور کے والد تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق

عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر  نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق

شجاع آباد کے علاقے بچ ریلوے پھاٹک کے قریب فرسٹ ائیر کا طالب علم محمد عامر کراچی سے راولپنڈی کو جانے والی تیز گام کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔

 عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر  نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی۔

حکام نے حادثے کے بعد راولپنڈی سے کراچی جانیوالی تیز گام ٹرین بچ پھاٹک کے قریب نصف گھنٹہ روکنے کے بعد روانہ کر دی۔ 

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش  ورثا کے حوالے کر دی، نوجوان کی لاش گھر پہنچے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll