وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سےملاقات،شاندار میزبانی پر اظہار تشکر
ملاقات میں خطے کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال اور علاقائی تعاون پر گفتگو ہوئی ،جبکہ اسحاق ڈار نےمحمد یونس کو وزیراعظم کی جانب سے نیک خواہشات پہنچائیں۔


ڈھاکا: وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی،اور دورہ بنگلہ دیش کے دوران شاندار میزبانی پر تشکر کا اظہار کیا۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر نوجوانوں کے درمیان روابط بڑھانے اور کنیکٹیویٹی کے مسائل پر بات ہوئی۔
ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم نے پروفیسرمحمد یونس کو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نیک خواہشات پہنچائیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں خطے کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال اور علاقائی تعاون کے مواقع پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی جب کہ اسحاق ڈار نے بنگلا دیشی حکومت کی شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بنگلادیش کے اہم رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے بات چیت کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل اسحاق ڈارنے ڈھاکا میں بنگلا دیش کے مشیر خارجہ امور محمد توحید حسین سے بھی تفصیلی ملاقات کی،جس میں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر غور کیا جن میں اعلیٰ سطحی روابط، تجارت و اقتصادی تعاون، عوامی روابط، ثقافتی تبادلے، تعلیم و استعداد کار میں تعاون اور انسانی ہمدردی کے مسائل شامل تھے۔
واضح رہے کہ یہ پاکستان کہ کسی بھی وزیرِ خارجہ کا تقریباً 13 برس بعد بنگلہ دیش کا پہلا دورہ کیا ہے، اس سے قبل آخری بار پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے نومبر 2012 میں 6 گھنٹے کا مختصر دورہ کیا تھا، تاکہ اس وقت کی وزیرِاعظم شیخ حسینہ کو اسلام آباد میں ہونے والے ایک سربراہی اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی جا سکے۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 17 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 14 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 16 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 13 گھنٹے قبل



