Advertisement
پاکستان

 پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور بین الاقوامی ساکھ کو مزید مضبوط کیا،عالمی جریدہ

بلوچستان میں تیل کے امکانات پر امریکہ پاکستان تعاون کا بیانیہ توانائی کے شعبے میں نئی امید بن کر سامنے آیا ہے، عالمی جریدہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 گھنٹے قبل پر دسمبر 28 2025، 3:25 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
 پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور بین الاقوامی ساکھ کو مزید مضبوط کیا،عالمی جریدہ

ویب ڈیسک: معروف امریکی جریدے کیرولائنا پولیٹیکل ریویو میں کہا گیا ہے کہ 2025 میں پاکستان نے عالمی سیاست میں دوبارہ اہم مقام حاصل کیا، مئی میں ہونےوالی پاک بھارت کشیدگی نے پاکستانی دفاعی صلاحیت اور ساکھ کو مضبوط کیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف عالمی جریدے کیرولائنا پولیٹیکل ریویو نے پاکستانی حکومت اور عسکری قیادت کی بہترین حکمتِ عملی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2025 میں پاکستان نے عالمی سیاست میں دوبارہ اہم مقام حاصل کیا ہے۔

کیرولائنا پولیٹیکل ریویو کے مطابق مئی میں پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور بین الاقوامی ساکھ کو مزید مضبوط کیا، جبکہ اسی کشیدگی کے دوران پاکستان نے مؤثر سفارت کاری کے ذریعے واشنگٹن کا اعتماد بحال کر کے تعلقات کو نئی سمت دی۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے جنوبی ایشیا، خلیج اور وسط ایشیا تک رسائی کے لیے پاکستان کو کلیدی پل قرار دیتے ہوئے اس کی جغرافیائی اہمیت کو مرکزی حیثیت دی ہے، کیونکہ پاکستان منفرد طور پر جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، مغربی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے سنگم پر واقع ہے۔

عالمی جریدے کے مطابق پاکستانی بندرگاہیں بالخصوص بلوچستان میں گوادر ایک بڑا سٹریٹجک اثاثہ ہیں، اور گوادر سمیت ساحلی پٹی کی بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک قدر سے بندرگاہی اور معدنی تعاون کے نئے امکانات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے سی پیک کے ساتھ ساتھ کثیرالجہتی توازن برقرار رکھتے ہوئے قومی مفاد کی بنیاد پر نئے معاشی راستے کھولے ہیں۔

کیرولائنا پولیٹیکل ریویو کے مطابق نومبر میں ٹرمپ انتظامیہ نے اپنی قومی سلامتی کی حکمتِ عملی شائع کی، جس میں دنیا میں امریکہ کے کردار اور مفادات پر روشنی ڈالی گئی، اور ان قومی سلامتی مفادات کے حصول کے لیے پاکستان کو امریکہ کا کلیدی اتحادی قرار دیا گیا۔

جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں حالیہ تبدیلی نے دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ حاصل کی، جبکہ بھارت پاکستان کشیدگی میں شدت کے دوران امریکہ کو ڈی ایسکلیشن کے لیے فعال کردار ادا کرنا پڑا۔

عالمی جریدے کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے کشمیر پر بات چیت کی گنجائش کا بیان پاکستان کی سفارتی پوزیشننگ اور مؤقف کی تائید ہے، جس سے پاکستان نے سفارتی محاذ پر نفسیاتی برتری حاصل کر کے واشنگٹن میں مثبت فضا قائم کی جبکہ بھارت پیچھے رہ گیا۔

کیرولائنا پولیٹیکل ریویو کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ لابنگ اور پالیسی انگیجمنٹ کے ذریعے پاکستان نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کو وار آن ٹیرر کے محدود فریم سے نکال کر اکانومی اور اسٹریٹجی کی سمت منتقل کیا۔

کیرولائنا پولیٹیکل ریویو کے مطابق پاکستان اور امریکہ نے نایاب زمینی معدنیات، ریفائننگ اور پروسیسنگ کے لیے 500 ملین ڈالر کے شراکت داری فریم ورک کے تحت متعدد سودے کیے، جبکہ معدنیات اور ریئر ارتھ تعاون کا فریم ورک دوطرفہ تعلقات کی عملی بنیاد کے طور پر سامنے آیا ہے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایگزم بینک نے بلوچستان میں ریکوڈک میں کان کنی اور اہم معدنیات کے لیے 1.25 بلین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دی، جو سرمایہ کاری اعتماد اور روزگار کے بڑے امکانات کی عکاسی کرتی ہے۔

جریدے کے مطابق بلوچستان میں تیل کے امکانات پر امریکہ پاکستان تعاون کا بیانیہ توانائی کے شعبے میں نئی امید بن کر سامنے آیا ہے، جبکہ پاکستان نے سٹریٹجک خودمختاری کے ساتھ ری انگیجمنٹ کر کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کو “پائیدار مفاد” کی سمت آگے بڑھایا ہے۔

Advertisement
اسرائیل کا صومالی لینڈ کوالگ ملک تسلیم کرنا عالمی امن کیلئے خطرہ، اعلان مسترد کرتے ہیں،او آئی سی

اسرائیل کا صومالی لینڈ کوالگ ملک تسلیم کرنا عالمی امن کیلئے خطرہ، اعلان مسترد کرتے ہیں،او آئی سی

  • 3 گھنٹے قبل
معرکہ حق میں بھارت کےمزید جہاز گراسکتے تھے لیکن ہم نےرحم کیا، پھر  جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں، صدرمملکت

معرکہ حق میں بھارت کےمزید جہاز گراسکتے تھے لیکن ہم نےرحم کیا، پھر جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں، صدرمملکت

  • 21 گھنٹے قبل
اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار

اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار

  • 41 منٹ قبل
مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سےداخل ہونے کا امکان، ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سےداخل ہونے کا امکان، ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

  • 3 گھنٹے قبل
معروف بھارتی اخبار ’’ دی ہندو‘‘ نے 2025 کوبھارت کی عالمی سطح پر ناکامیوں کا سال قرار دیدیا

معروف بھارتی اخبار ’’ دی ہندو‘‘ نے 2025 کوبھارت کی عالمی سطح پر ناکامیوں کا سال قرار دیدیا

  • ایک دن قبل
 بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے، الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، مصطفیٰ کمال کا انکشاف

 بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے، الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، مصطفیٰ کمال کا انکشاف

  • 4 گھنٹے قبل
2 سیکنڈ میں 700 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار، جدید چینی ٹرین نے ریکارڈ بنادیا

2 سیکنڈ میں 700 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار، جدید چینی ٹرین نے ریکارڈ بنادیا

  • 4 گھنٹے قبل
علی ظفر کا نیا البم ’روشنی‘ ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر چھا گیا، چند  دنوں میں لاکھوں ویوز حاصل کر لیے

علی ظفر کا نیا البم ’روشنی‘ ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر چھا گیا، چند دنوں میں لاکھوں ویوز حاصل کر لیے

  • 4 گھنٹے قبل
پی آئی اے کا نوٹس، جدہ ائیر پورٹ پر ہاتھ پائی کرنے والی ائیر ہوسٹس معطل 

پی آئی اے کا نوٹس، جدہ ائیر پورٹ پر ہاتھ پائی کرنے والی ائیر ہوسٹس معطل 

  • 3 گھنٹے قبل
یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی

یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی

  • 4 گھنٹے قبل
سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

  • ایک دن قبل
سیکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کامیاب کارروائی ، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کامیاب کارروائی ، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
Advertisement